Code : 1494 26 Hit

ہم ماضی کی طرح مستقبل میں بھی دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے:ایرانی صدر

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایرانی قوم سخت شرائط میں اتحاد، استقامت اور پائداری کے ساتھ دشمن کو عقب نشینی اور پیچھے ہٹنے پر مجبور کردے گی۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ملکی اور قومی کھلاڑیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم سخت شرائط میں  استقامت اور پائداری کے ساتھ دشمن کو عقب نشینی اور پیچھے ہٹنے پر مجبور کردے گی،حسن روحانی نے کھیل کو ملکی ، قومی اور جسمی سلامتی کے لئے اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ کھیل کے میدان سے اتحاد اور یکجہتی کی آواز آنا چاہیے،ہم باہمی اتحاد اور اتفاق کے ذریعہ ہی دشمن کی ہر سازش کو ناکام بناسکتے ہیں،ڈاکٹرحسن روحانی نے کہا کہ ہم باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں، ہمیں دشمن پر برتری حاصل ہے ہم ماضی کی طرح مستقبل میں بھی دشمن کی ایران کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے،حسن روحانی نے قوم پر بھی زوردیا کہ وہ ملک کے خلاف دشمن کے پروپیگنڈوں کو ناکام بنانے کے لئے متحد اور متفق رہیں۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम