Code : 2750 50 Hit

خطہ میں ہماری فوجوں پر حملے قابل قبول نہیں:امریکی وزیر جنگ

امریکی وزیر جنگ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن خطے میں اس کے عام شہریوں اور فوجیوں پر بار بار کیے جانے والےحملے قبول نہیں کرے گا۔

ولایت پورٹل:امریکی وزیر دفاع مارک اسپر نے کہا کہ ہم ایران اور اس کی اتحادی  افواج کو بتا رہے ہیں کہ ہم خطے میں اپنے شہریوں اور فورسز پر جاری حملے کبھی بھی قبول نہیں کریں گے،انھوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے فوجیوں اور شہریوں پر ہونے والے حملوں کا جواب دینے کےلیے وقت ،جگہ اور انداز ہم خود طے کریں گے نیز ہم  سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ ہو اپنی تخریب کاری کی سرگرمیوں کو ختم کردے،دریں اثنا ، امریکہ نے مشرق وسطی میں 3500 نئے فوجیوں کی تعیناتی کے منصوبہ  کا اعلان کیا ہے،اطلاعات کے مطابق یہ فوجی امریکی فوج کی 82 ویں ایئر بورن ریپڈ ری ایکشن فورس کا حصہ ہیں،یادرہے کہ امریکہ کا  یہ  فیصلہ بغداد ہوائی اڈے کے قریب اس کے دہشت گردانہ حملے کے بعد سامنے آیا جس میں قدس فورس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل قاسم سلیمانی ، عراق کے الحشد الشعبی تنظیم کے نائب چیف ابو مہدی المہندس  شہید ہوگئے،واضح رہے کہ امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے شہید سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ امریکی صدر نے اس قتل کا حکم دیا تھا۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम