Code : 1316 57 Hit

وہابیت کے خاتمے کا واحد راہ حل آل سعود کا خاتمہ ہے:امریکی تجزیہ کار

معروف امریکی تجزیہ کار کیٹہ پریسٹن (Keith Preston) نے ڈیلی کیہان کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ:وہابیت کا بنیادی ترین کام استعماری طاقتوں اور حکومتوں نیز دنیا بھر خاص طور پر خطے میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کے لئے مقاصد بنانا ہے۔ موجودہ دور میں وہابیت کے طاقتور ہو جانے کی ایک اور وجہ آل سعود کی مالی مدد ہے۔ خطے میں وہابیت کے خاتمے کا واحد راستہ سعودی عرب میں آل سعود خاندان کی سرنگونی اور اس کی جگہ ایک اور ایسی حکومت کا برسراقتدار آنا ہے جو وہابیت کی حامی نہ ہو۔

ولایت پورٹل: امریکہ کے معروف سیاسی تجزیہ کار کیٹہ پریسٹن نے یمن اور خود سعودی عرب کے شیعہ نشین علاقوں میں میں آل سعود کے جنگی جرائم اور عام شہریوں کے وحشیانہ قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابیت کا خاتمہ آل سعود کی سرنگونی کے بغیر ممکن نہیں۔
معروف امریکی تجزیہ کار کیٹہ پریسٹن (Keith Preston) نے ڈیلی کیہان کو انٹرویو دیتے ہوئے انسانی حقوق کی تنظیموں اور انسانی حقوق کی نام نیاد حامی حکومتوں کی سعودی حکومت کی جانب سے یمن اور سعودی عرب میں شیعہ نسل کشی اور جنگی جرائم کے ارتکاب پر پراسرار خاموشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود کے یہ گہناؤنے اور جگر سوز مظالم تمام مسلمانوں اور حریت پسند انسانوں کے جذبات مجروح ہونے اور ان کا دل دکہنے کا باعث بنے ہیں۔
دوسری طرف امریکی حکام نہ صرف آل سعود کے ان غیرانسانی اقدامات پر ردعمل کا اظہار نہیں کرتے بلکہ جدیدترین اور بعض اوقات ممنوعہ جنگی ہتہیار بیچ کر سعودی حکومت کو اس قتل عام میں مزید مدد فراہم کر رہے ہیں۔ ورجینیا یونیورسٹی سے مذہبی امور کے ماہر کیٹہ پریسٹن 6 کتابوں کے مصنف بھی ہیں جن میں "انتشار کی شکست" اور "نظام پر حملہ" وغیرہ شامل ہیں۔
سوال: ایک طرف آل سعود یمن میں خواتین اور بچوں کا قتل عام کر رہی ہے جبکہ انسانی حقوق کے ادارے خاص طور پر مغربی ادارے اس پر کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کر رہے اور خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ اس کی کیا وجہ ہے؟
کیٹہ پریسٹن: آل سعود کے مجرمانہ اقدامات کا نشانہ بننے والے افراد مغرب کی توجہ سے بے بہرہ ہیں کیونکہ ان پر توجہ دینے سے امریکہ اور مغربی طاقتوں کے مفادات کو نقصان پہنچتا ہے۔ مغرب میں سرگرم انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی سیاسی تحفظات کا شکار ہیں۔ یہ تنظیمیں مغرب میں سرگرم باقی تنظیموں کی طرح شدت سے سیاسی رجحانات کی حامل ہیں۔ لہذا امریکہ اور مغربی حکومتوں کی پالیسی یہ ہے کہ زیادہ تر ان ممالک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو زیادہ اجاگر کیا جائے جو ان کے دشمن تصور کئے جاتے ہیں۔ لہذا وہ اپنے سیاسی اتحادیوں کی جانب سے انجام پانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے چشم پوشی کرتے ہیں۔ یمن کا شمار بھی ایسے ہی ممالک میں ہوتا ہے جس کے خلاف انجام پانے والے جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں امریکہ اور مغربی ممالک کیلئے کوئی خاص اہمیت نہیں رکھتے۔
سوال: آپ کی نظر میں آل سعود کی جانب سے العوامیہ اور دیگر شہروں میں اپنے ہی شیعہ عوام کے قتل عام کا اصل مقصد کیا ہے؟
کیٹہ پریسٹن: درحقیقت العوامیہ میں شیعہ شہریوں کا قتل عام اور یمن میں نسل کشی متعدد پہلوؤں سے آپس میں ملتے جلتے اقدامات ہیں۔ ان تمام اقدامات کا مقصد سعودی عرب اور یمن میں ایران کے اثر و رسوخ کو کم کرنا ہے۔ سعودی حکومت اپنی سرزمین اور یمن میں ایران کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ سے شدید پریشان ہے اور اسے روکنے کیلئے ہر قسم کا جرم کرنے کیلئے تیار ہے۔
سعودی عرب میں شیعہ شہریوں پر سعودی حکومت کے حملے دراصل ایران سے اس کی رقابت کا شاخصانہ ہے۔ دوسرے الفاظ میں اسے مشرق وسطی میں سرگرم اسلامی مزاحمتی محاذ اور خلیجی ریاستوں کے سنی مغربی اتحاد کے ٹکراؤ کا حصہ قرار دیا جا سکتا ہے۔ یمن اور العوامیہ کے شیعہ شہری بھی اسی ٹکراؤ کی بھینٹ چڑہ رہے ہیں۔
سوال: بعض یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ آل سعود کے وحشیانہ حملوں کی اصل وجہ خطے میں اس ملک کو ہونے والی متعدد ناکامیاں ہیں۔ آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟
کیٹہ پریسٹن: سعودی عرب کی جانب سے شیعہ مسلمانوں کے خلاف شدت آمیز اقدامات میں اضافے کی کئی وجوہات ہیں۔ پہلی وجہ یہ ہے کہ سعودی حکومت ان حملوں کے ذریعہ اپنی ماضی کی ناکامیوں کا ازالہ کرنا چاہتی ہے۔ جب سے سعودی عرب میں محمد بن سلمان ولیعہد بنے ہیں، سعودی جارحیت میں اضافہ ہوا ہے۔ سب سے زیادہ اہم وجہ امریکی حکمرانوں خاص طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھرپور حمایت حاصل ہے جس نے سعودی حکام کو مجرمانہ اقدامات انجام دینے پر جری کر دیا ہے۔ امریکہ نے حال ہی میں سعودی عرب سے اربوں ڈالر اسلحہ بیچنے کا معاہدہ کیا ہے جس کے نتیجے میں سعودی عرب کی فوجی طاقت میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔
سوال: مغربی ایشیائی خطے میں سلفی اور تکفیری عناصر بہت حد تک وہابیت سے متأثر ہیں، وہابی طرز فکر میں کون سی ایسی چیز موجود ہے جو ان افراد کو اس حد تک وحشی اور شدت پسند بنا دیتی ہے؟
کیٹہ پریسٹن: مغربی مفکرین کے بقول وہابیت دراصل اسلام کی غلط اور انتہاپسندی پر مبنی تفسیر ہے۔ شیعہ اور سنی ذرائع ابلاغ میں بھی وہابیت کے بارے میں مثبت رائے نہیں پائی جاتی۔ البتہ گذشتہ پچاس برس کے دوران آل سعود کی بھرپور اور وسیع حمایت کے نتیجے میں وہابیت بہت تیزی سے پھیلی ہے۔
وہابیت کا بنیادی ترین کام استعماری طاقتوں اور حکومتوں نیز دنیا بھر خاص طور پر خطے میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کے لئے مقاصد بنانا ہے۔ موجودہ دور میں وہابیت کے طاقتور ہو جانے کی ایک اور وجہ آل سعود کی مالی مدد ہے۔ خطے میں وہابیت کے خاتمے کا واحد راستہ سعودی عرب میں آل سعود خاندان کی سرنگونی اور اس کی جگہ ایک اور ایسی حکومت کا برسراقتدار آنا ہے جو وہابیت کی حامی نہ ہو۔
سوال:جیسا کہ آپ نے کہا، سعودی عرب خطے میں وہابیت کا اصل حامی ہے۔ کیا ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ دنیا وہابیت اور سعودی عرب کے خلاف اٹھ کھڑی ہو اور ان کا مقابلہ کرے؟
کیٹہ پریسٹن: جی ہاں بالکل ایسا ہی ہے۔ اس وقت وہابیت سے مقابلے کی اہمیت شدت سے محسوس کی جا رہی ہے۔ دوسری طرف یہ ایک بڑا کام ہے جس میں ان تمام ممالک سے مقابلہ ضروری ہے جو کسی نہ کسی طرح وہابیت کی مالی، سیاسی اور فوجی مدد کر رہے ہیں۔
دوسری طرف وہابیت کا اصلی ترین حامی سعودی عرب ہے جو خطے میں امریکہ کا اتحادی ہے لہذا امریکہ اور مغربی طاقتیں ہرگز وہابیت کے خلاف کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھائیں گی۔
اس کی بنیادی وجہ یہ ہے  کہ مغربی خاص طور پر امریکی مفادات کی تکمیل خطے میں وہابیت کی موجودگی کا تقاضہ کرتی ہے۔ لہذا میرا عقیدہ یہ ہے کہ ایران اور روس جیسے ممالک ہی وہابیت کا حقیقی مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں کیونکہ وہ وہابیت کو ایک خطرہ تصور کرتے ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम