Code : 3957 5 Hit

پچھلے 24 گھنٹوں میںسعودی جارح اتحاد کے ہاتھوں 106 بار الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی

سعودی جارحیت پسند اتحاد نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 106 بار الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

ولایت پورٹل:المسیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  سعودی جارحیت پسند اتحاد یمن میں الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے، رپورٹ کے مطابقسعودی اتحاد نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 106 بار الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے، دریں اثنا سعودی لڑاکا طیاروں نے ایک ہی وقت میں الحدیدہ پر بمباری کرتے ہوئے مأرب اور صعدہ صوبوں کے مختلف علاقوں کو بھی نشانہ بنایا۔
قابل ذکر ہے کہ اسٹاک ہوم معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد سےجس میں الحدیدہ میں جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے سعودی جارحیت پسند اتحاد نے اس معاہدے پر ذرا بھی پابندی نہیں ہے، عالمی برادری نے اب تک اسٹاک ہوم معاہدے کی بار بار خلاف ورزیوں پر سعودی عرب کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہےاور وہ کر یں گے بھی نہیں اس لیے کہ پھر ڈالر ملنا بند ہوجائیں گے۔
البتہ اقوام متحدہ نے ایک اہم کام یہ کیا ہے کہ یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے اور بے گناہ یمنی بچوں کا قتل عام کرنےپر سعودی عرب انعام سے نوازتے ہوئے اس کا نام بچوں کے حقوق کو پامال کرنے والے ممالک کی فہرست میں سے نکال دیا ہے،یہی وجہ ہے کہ یمنی عوام اپنے خلاف ہونے مظالم میں سعودی عرب کے ساتھ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو برابر کا شریک سمجھتے ہیں ، حال ہی میں یمن کے اعلی عہدہ دار نے کہا تھا کہ اقوام متحدہ کے فیصلے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ڈالروں کو دیکھ کر کیے جاتے ہیں اس لیے کہ اس یمن میں اس تنظیم کے نمائندہ نے جو بھی فیصلہ کیا ہے وہ جارح اتحاد کے حق میں اور مظلوم یمنی عوام کے خلاف  رہا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین