Code : 3431 22 Hit

سعودی اتحاد کی گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 بار الحدیدہ معاہدے کی خلاف ورزی

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی اتحاد سے وابستہ عناصر نے الحدیدہ معاہدے کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزی کی ہے۔

ولایت پورٹل:صبا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ الحدیدہ میں آپریشن روم اور رصد گاہ نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ روز سعودی اتحاد اور اس سے وابستہ تنظیموں نے 56 مرتبہ الحدیدہ معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ الحدیدہ کے متعدد گاؤں اور قصبوں پر 40 سے زائد حملے ہیں نیز 12 توپخانے کے حملےبھی کیے ہیں۔
اسی طرح حیس شہر پر سعودی اتحاد کے دو جنگی طیارے بھی پرواز کررہے تھے اور منصور ہادی کی مستعفی حکومت کے عناصر نے کلو 16 کے علاقے میں نئے قلعے تعمیر کرنا شروع کردیئے ہیں۔
یادرہے کہ صوبہ الحدیدہ دسمبر 2018 میں سویڈن میں ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے میں شامل ہے

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین