Code : 2556 36 Hit

امریکی پابندیاں بغیر جواب کے نہیں رہیں گی:روس

جمعہ کے روز روسی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ اس ملک پر حالیہ امریکی پابندیاں ردعمل کے بغیر نہیں رہیں گی۔

ولایت پورٹل:رشا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق روسی کمپنیوں اور شہریوں کے خلاف امریکی حالیہ پابندیوں پر روسی وزارت خارجہ نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے  زور دیا  ہےکہ ان پابندیوں کا جواب ضرور دیا جائے گا،روسی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ روس کے خلاف امریکہ کے نئے اقدامات سیاسی ہیں اس کی  روس دشمنی کا نتیجہ ہیں جن کا ہر صورت میں جواب دیا جائے گا،امریکی وزارت خزانہ نے جمعرات کے روز امریکی سائبر سکیورٹی کے  خلاف اقدامات کے الزام میں سلسلے میں روسی اور یوکرائنی17 شہریوں اور7 روسی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی تھی،امریکی محکمہ خزانہ نے ایک  روسی ہیکر گروپ کے ممبروں کو انٹرنیٹ وائرس پھیلانے کے ذریعہ 5 ملین ڈالر سے زیادہ کی چوری کرنےکی وجہ سے پابندی عائد کی ہے،پابندیوں میں اس گروپ کے رہنما میکسم یاکوبیٹس بھی شامل ہیں ، جن پر امریکی محکمہ خزانہ نے امریکی فیڈرل سکیورٹی سروس کا ملازم ہونے کا  بھی الزام لگایا ہے،امریکی محکمہ خارجہ نے یاکوبیٹس کی گرفتاری کے بارے میں معلومات فراہم کرنے  پر $ 5ملین انعام معین کیا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम