یوم معلم کی آمد پر بعض معلمین اور مدرسین کی رہبر معظم سے ملاقات

یوم معلم کی آمد کی مناسبت سے آج صبح اسلامی جمہوریہ ایران کے بعض معلمین اور مدرسین نے رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

ولایت پورٹل:یوم معلم کی آمد کی مناسبت سے آج صبح  اسلامی جمہوریہ ایران  کے بعض معلمین اور مدرسین نے رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی، اس ملاقات میں رہبر معظم نےاساتذہ کے اہم مقام اور تعلیم و تربیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی،واضح رہے کہ استاد علامہ شہید مرتضی مطہری 2 مئی 1979ء کو سیاسی و فکری اہمیت کے حامل اہم ترین اجلاس میں شرکت کرکے باہر نکل رہے تھے کہ علم کے دشمنوں نے آپ کے سر پر گولی مار کر آپ کو شہید کردیا ، اس کے بعد سے اسلامی جمہوریہ ایران میں شہید مرتضی مطہری کے یوم شہادت کو یوم معلم کا نام دیا گیا ہے،اس دن کو ان سے منسوب کرنے کا مقصد ان کے مقام اور رتبے کو بلند کرنا اور علمی کاوشوں کو اجاگر کرنا ہے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین