Code : 1837 91 Hit

ایران میں سی آئی اے کے 17 جاسوس گرفتار

ایران کی وزارت انٹیلیجنس نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اےکے 17 جاسوسوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔

ولایت پورٹل: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹلیجنس کے انسداد جاسوسی ادارے کے ڈائریکٹر نے اعلان کیا ہے کہ ایران نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے 17 جاسوسوں کو گرفتار کرلیا ہے جن میں بعض کو سزائے موت ہوسکتی ہے، انھوں نے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام ، اقتصادی پروگرام اور ایران کے سائیبر نظام میں تخریب کاری ان جاسوسوں کی اصلی ڈیوٹی تھی، انھوں نے کہا کہ سی آئی اے کے جاسوس ایران کے اندر ماہرانہ انداز میں کام کررہے تھے اور ان کا ایکدوسرے کے ساتھ کوئی رابطہ بھی نہیں تھا،انھوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والے 17 جاسوسوں ميں سے کوئی غیر ملکی نہیں ہے ان افراد کو امریکی ویزےکی لالچ دیکر تخریبی اور جاسوسی پر مبنی کاروائیوں کی ذمہ داری سونپی گئی،  انھوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والے تمام افراد نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ساتھ رابطہ کا اعتراف کیا ہے اور ان افراد کو مزید قانونی کاروائی کے لئے عدالت کے حوالے کردیا گیا ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम