Code : 845 31 Hit

قرآن مجید کی کچھ نصیحتیں

مؤمنین کو قرآن مجید کی ایک نصیحت و حکم یہ ہے:’’ولا يغتب بعضكم بعضاً‘‘۔تم میں سےکوئی ایک دوسرے کی غیبت نہ کرے کہ یہ گناہ کبیرہ ہے اور اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھانے کے مترادف ہے۔اگر مؤمنین اس نصیحت پر عمل پیرا ہوجائیں تو معاشرے میں غیبت و چغلی کے سبب وجود میں آنے والی بہت سی آفتوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

ولایت پورٹل: قارئین کرام! یوں تو قرآن مجید پوری کی پوری کتاب ہدایت ہے اور اس کا ہر لفظ ہدایت کے لئے ہی نازل کی گئی ہے لہذا قرآن مجید نے اپنے پیروکاروں کو جہاں بہت سے انفرادی احکام جیسا کہ نماز پڑھنا،روزہ رکھنا وغیرہ وغیرہ بتلائے ہیں وہیں کچھ ایسے احکام کی پابندی کا بھی حکم دیا ہے جن کا تعلق انسان کے اجتماعی اور معاشرتی امور سے ہے لہذا آج ہم قرآن مجید کی کچھ ایسی اہم نصیحتوں کو پیش کرنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں کہ اگر ان پر ایک مؤمن پابندی سے عمل کرلے تو سماج میں کبھی بہت سی حساس مشکلات پیدا ہی نہ ہوں:
1- فتبينوا:کوئی بھی بات سن کر پھیلانے سے پہلے تحقیق کر لیا کرو . کہیں ایسا نہ ہو کہ بات سچ نہ ہو اور کسی کوانجانے میں نقصان پہنچ جائے۔
2 – فأصلحوا:دو بھائیوں کے درمیان صلح کروا دیا کرو. تمام ایمان والے آپس میں بھائی بھائی ہیں۔
3- وأقسطوا:ہر جھگڑے کو حل کرنے کی کوشش کرو اور دو گروہوں کے درمیان انصاف کرو. الله کریم انصاف کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔
4 – لا يسخر:کسی کا مذاق مت اڑاؤ. ہو سکتا ہے کہ وہ الله کے نزدیک تم سے بہتر ہو۔
5 – ولا تلمزوا:کسی کو بے عزّت مت کرو۔
6- ولا تنابزوا:لوگوں کو برے القابات(الٹے ناموں) سے مت پکارو.
7- اجتنبوا كثيراً من الظن:برا گمان کرنے سے بچو کہ کُچھ گمان گناہ کے زمرے میں آتے ہیں۔
8 – ولا تجسَّسُوا:ایک دوسرے کی ٹوہ میں نہ رہو۔
9- ولا يغتب بعضكم بعضاً:تم میں سےکوئی ایک دوسرے کی غیبت نہ کرے کہ یہ گناہ کبیرہ ہے اور اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھانے کے مترادف ہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम