Code : 4033 8 Hit

سعودی عرب میں 936 حاجی گرفتار

سعودی سکیورٹی فورسز نے بغیر اجازت مقدس مقامات میں داخل ہونے کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر بدھ کے روز 936 عازمین کو گرفتار کیا۔

ولایت پورٹل:العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی حج سکیورٹی کمانڈ کے ترجمان نے بتایا کہ اس سال حج کے اعلان کردہ ہدایات کے تحت سکیورٹی  فورسز نے سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا ہے جو بغیر اجازت کے مقدس مقامات میں داخل ہوئے تھے ، انہوں نے کہاکہ سعودی سکیورٹی فورسز نے 936 افراد کو گرفتار کیا جنہوں نے طبی پروٹوکول کی خلاف ورزی کی اور بغیر اجازت کے مقدس مقامات (منیٰ، مزدلفہ اور عرفات) میں داخل ہونے کے احکامات کی مخالفت کی۔
حج سیکیورٹی فورسز کمانڈ کے ترجمان نے تمام عازمین حج سے احکامات کی پابندی کرنے کا مطالبہ کیااور کہا کہ سعودی سیکیورٹی فورسز نے مقدس مقامات پر سخت حفاظتی اقدامات نافذ کیے ہیں، سعودی حج سیکیورٹی فورسز کی کمانڈ نے گذشتہ ہفتے اپنے ٹویٹر پیج پر اعلان کیا تھا  کہ کورونا وائرس پھیلنے کے خلاف ایک احتیاطی اقدام کے طور پر 18 جولائی سے مقدس مقامات  میں داخلے پر پابندی کا آغاز ہوا تھا جو 11 اگست تک جاری رہے گا۔
سعودی عہدے داروں نے زور دے کر کہا کہ جو لوگ اس فیصلے پر عمل درآمد نہیں کرتے انہیں گرفتار کرکے سزا دی جائے گی اور اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 10 ہزار ریال (2650 ڈالر) جرمانہ عائد کیا جائے گا اور بار بار خلاف ورزی کرنے کی صورت میں جرمانہ دوگنا ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے حجاج کرام کے لئے صحت کے پروٹوکول کا آغاز کیا ہے جبکہ اس سال حج صرف سعودی شہریوں کی محدود شرکت اور دوسرے ممالک سے حجاج کرام کی موجودگی کے بغیر منعقد ہوا ہے،یادرہے کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کے پیش نظر سعودی عرب نے اس سال پہلی بار ملک سے باہر کے حجاج کو حج کی اجازت نہیں دی  اور اس نے صرف ملک کے اندرکے رہائشیوں کو اس سال حج ادا کرنے کی اجازت دی۔ ۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین