Code : 3557 6 Hit

امریکہ میں حالیہ مظاہروں کے دوران 4400 سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیاہے: ایسوسی ایٹڈ پریس

امریکی سکیورٹی فورسز نے پورے امریکہ میں پولیس تشدد کے خلاف مظاہرے کرنے والے کم از کم 4400 افرادکو گرفتار کیا ہے۔

ولایت پورٹل:ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں 47 سالہ سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کے قتل پر ملک گیر مظاہروں کے دوران اب تک کم از کم 4400 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
ہل نیوز ویب سائٹ کے مطابق  فلائیڈ کے قتل کے خلاف مظاہرے مینیسوٹا کے منیپولس میں شروع ہوئے جو ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے دیگر کئی شہروں میں پھیل گئے۔
واضح رہے کہ ایک سفید فام افسر کے تشدد کی وجہ سے ایک کالے امریکی شخص کی المناک موت کے بعد رنگین اقلیت کے خلاف امریکی پولیس کے اس طرز عمل کے خلاف ریاستہائے متحدہ کے مختلف شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ  شروع ہوا جو اب بھی جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے شروع میں منیسوٹا اور دیگر امریکی شہروں میں سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور پولیس نے واشنگٹن ڈی سی ، نیو یارک اور دیگر بڑے امریکی شہروں میں مظاہرین کے خلاف تشدد کا استعمال کیا ہے۔
یادرہے کہ وائٹ ہاؤس کے قریب مظاہروں میں اضافے کے بعدکل (پیر) کو امریکی نیشنل گارڈ وائٹ ہاؤس کے اردگرد تعینات کیا گیا اور وائٹ ہاؤس کے دروازوں کے سامنے امریکی خفیہ دستوں اورمظاہرین کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔
پینٹاگون کے عہدیداروں نے امریکی مظاہرین کا مقابلہ کرنے کے لئے 1500 سے زائد امریکی نیشنل گارڈ کے دستے تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی  سکیورٹی فورسز کی جانب سے صحافیوں پر بھی حملوں کی خبریں موصول ہورہی ہیں جبکہ مختلف امریکی شہروں میں مظاہرے شدت اختیار کرچکے ہیں جہاں سے یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں  کہ متعدد صحافیوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین