Code : 2477 77 Hit

عوام شرپسند عناصر سے دور رہیں:رہبر معظم

رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ حکومتی املاک کو نقصان پہنچانا شرپسند عناصر کا کام ہے۔

ولایت پورٹل:رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پیٹرول کی کوٹہ بندی اور قیمت میں اضافہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی حکومت کو عوام کی اقتصادی مشکلات کو کم کرنے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے اور پیٹرول کے نرخوں میں اضافہ سے دوسری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کو روکنے کی کوشش کرنی چاہیے,رہبر معظم نے فرمایا: ایندھن کے مصرف اور مدیریت کے سلسلے ماہرین کے نظریات مختلف ہیں اور میں نے کہا تھا کہ ایران کی تینوں قوا کے سربراہان اس سلسلے میں جو فیصلہ کریں گے میں اس کی حمایت کروں گا،رہبر معظم نے فرمایا: تینوں قوا کے سربراہان نے ماہرین کے نظریات کے مطابق ایک فیصلہ کیا ہے اور یہ فیصلہ نافذ ہونا چاہیے،قدرتی طور پر عوام کے بعض حلقوں میں اس بارے میں تشویش پائی جاتی ہے اور انھیں اس فیصلے سے نقصان ہوگا لیکن حکومتی املاک کو نقصان پہنچانا شرپسند عناصر کا کام ہے،رہبر معظم نے حکومت پر زوردیا کہ وہ عوام کی اقتصادی مشکلات کو کم کرنے پر توجہ مبذول کرے اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کو دوسری اشیاء کی قیمتوں کے اضافہ کا باعث بننے کی اجازت نہیں دینی چاہیے، رہبر معظم نے حکومت اور عوام کو ہوشیار رہنے کی سفارش کرتے ہوئے فرمایا: امن و سلامتی سے منسلک اداروں کو بھی اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے اور عوام کو شرپسند عناصر سے دور رہنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
مہر

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम