Code : 2428 39 Hit

مظاہرین شرپسند عناصر سے الگ ہوجائیں؛ عراقی پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کمیشن

عراقی پارلیمنٹ کے انسانی حقوق کمیشن نے پرامن مظاہرین سے اپیل کی ہے کہ وہ شر پسند عناصر سے اپنے آپ کو الگ کر لیں اس لیے کہ یہ عناصر سر عوامی مانگوں کو منحرف کرنے کے خواہاں ہیں۔

ولایت پورٹل:عراقی نیوز چینل الرشید نے اپنی سائٹ پر لکھا ہے عراقی پارلیمنٹ کے انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ الرشید الصالحی نے کہا ہے ہماری کمیشن انسانی حقوق اور آزادی اظہار رائے کے قوانین پر عمل کرتے ہوئے پرامن عوامی مظاہروں کی حمایت کرتی ہے،انہوں نے عراقی حکومت سے ان اسنیپروں کو تلاش کرنے کی بھی اپیل کی ہے جنھوں نے پرامن مظاہروں میں جوانوں کو براہ راست نشانہ بنایا، انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز ملک کی حفاظت کرتی ہیں اور پر مظاہرین کی حفاظت بھی کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتی ہیں جو اپنے جائز مطالبات کے لیے سڑکوں پر آئے ہیں ، یاد رہے کہ عراق کے مرکزی اور جنوبی کئی شہروں میں گذشتہ اکتوبر کے ابتداءسے معیشتی  اور اقتصادی بحران کے خلاف عوامی مظاہرے ہو رہے ہیں ، قابل ذکر ہے کہ عراق میں بےروزگاری اور بدعنوانیوں کے خاتمہ کے لیے حکام کی لاپرواہی مظاہرین کا سبب ہے، اربعین کے موقع پر حکومت اور مظاہرین کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت دو ہفتے کے لیے یے یہ مظاہرے روک  دیےگئے تھے لیکن رواں ماہ کی 25 تاریخ سے پھر شروع ہوئے ہیں، قابل ذکر ہے کہ مظاہروں کے دوران جاں بحق ہونے والے  افراد کی  تعداد 250 سے زائد پہنچ چکی ہے جن میں زیادہ تر افراد مشکوک طریقے سے قتل کیے گئے ہیں ۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम