Code : 4045 1 Hit

امریکی کانگریس کے 14ممبران کورونا میں مبتلا:روئٹرز کی رپورٹ

امریکی کانگریس کے ایک اور ممبر کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ کے کوویڈ -19 سے متاثر ہونے والےکل اراکین کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

ولایت پورٹل:روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس میں ریاست ایریزونا کے نمائندے راؤل گریگالوفا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے کہ جس کے بعد اس وبا میں مبتلا ہونے والے  کانگریس کے ممبروں کی مجموعی تعداد 14ہو گئی ہے جن میں سات ریپبلکنپارٹی کے ممبر ہیں  اور سات ڈیموکریٹک پارٹی  کے ہیں،رپورٹ کے مطابق کل گریگالووا کی کورونا رپورٹ مثبت آئی لیکن جیسا کہ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی طبیعت ٹھیک ہے اور کرائن ٹائن میں ہیں۔
انھوں نے  ری پبلیک پارٹی کے کچھ  اراکین کے ماسک نہ پہننے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معمولی سے کام سے اس وبا کے پھیلاؤ کو کم کیا جاسکتا ہے،یادرہے کہ ٹیکساس سے تعلق رکھنے والےریپبلک پارٹی کے  66 سالہ ممبرلوئس گومرٹ نے گذشتہ بدھ کو کانگریس میں کہا تھا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت تھا لیکن ان میں اس وبا کی  کوئی علامت نہیں ہے،انھیں  ماسک کا استعمال نہ کرنے پر زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر انھوں نے کہا کہ یہ مضحکہ خیز ہے کیونکہ بہت سارے لوگوں نے میرے ماسک نہ پہننے کو بہت بڑھا چڑھا کر پیش کیا تھا جبکہ گزشتہ ایک دو ہفتے میں ، میں نے پچھلے چار مہینوں میں سب سے زیادہ وقت سے ماسک پہنا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں کرونا کے بہت وسیع پیمانہ پر پھیلاؤ کے باوجود اس ملک کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ طبی ماہرین  کی وارننگ کو سنجیدگی سے لینے سے گریزاں ہیں اور مختلف مواقع پر متضاد بیانات دیتے ہیں،انھوں نے اپنے ٹویٹر پیج پر ایک حالیہ پوسٹ میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے الرجی اور متعدی بیماریوں کے ڈائریکٹر ، ڈاکٹر انتھونی فوکی کے الفاظ پر تنقید کی  جو وائٹ ہاؤس کے کورونا ورکنگ گروپ کے اہم رکن ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین