Code : 2159 12 Hit

افغان صدر کی انتخاباتی ریلی میں دھماکہ؛ 24 افراد ہلاک

افغانستان کے شمالی صوبہ پروان میں اشرف غنی کی انتخاباتی ریلی کے قریب بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں 24 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئےْ۔

ولایت پورٹل:فرانسیسی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبہ پروان میں صدر اشرف غنی کی انتخابی ریلی کے قریب بم دھماکے میں 24 افراد  ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے،اطلاعات کے مطابق پروان کے دارالحکومت چاریکار میں صدر اشرف غنی کی قیادت میں ریلی نکالی جارہی تھی کہ اس دوران ایک زودار بم دھماکہ ہوا، حملے میں 24 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے جبکہ صدر اشرف غنی محفوظ رہے،بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق یہ مقناطیسی بم کا دھماکہ تھا جسے ایک پولیس موبائل میں نصب کیا گیا تھا۔ صوبائی حکومت کی خاتون ترجمان وحیدہ شاہکار نے بتایا کہ افغان صدر کا جلسہ اور ریلی جاری تھی کہ اس دوران داخلی مقام پر دھماکہ ہوا، تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچوں سمیت عام شہری بھی شامل ہیں۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम