Code : 4344 4 Hit

سعودی اتحاد کے فضائی حملوں میں 4 یمنی شہری شہید

وسطی یمن میں ایک سعودی لڑاکا طیارے نے ایک ٹرک پر حملہ کیا جسکے نتیجہ میں چار افراد شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

ولایت پورٹل:سبأ نٹ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں سعودی اتحاد کے فضائی حملوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے  اور صنعا شہرکافی عرصے کے بعد گذشتہ دو روز سے دوبارہ سعودی لڑاکا طیاروں کی فضائی حملوں کا نشانہ بن رہا ہے،رپورٹ کے مطابق تازہ ترین معاملے میںسعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے شہریوں کو لے جانے والے ٹرک کو نشانہ بنایا جو صوبہ مأرب کے ماہلیہ علاقے میں سڑک کے کنارے کھڑا تھا، اس حملے میں چار افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ، ہلاک ہونے والوں میں دو نامعلوم افریقی شہری تھے،اسی طرح سعودی لڑاکا طیاروں نے رہبہ مأرب روڈ پر متعدد پلوں ، فیول اسٹیشنوں اور دکانوں پر اندھا دھند بمباری بھی کی۔
انسانی حقوق کے ایک مرکز نے آج بتایا کہ یمن میں گذشتہ پانچ سالوں میں 16978 افراد ہلاک ہوئے تھے ، جن میں 3790 بچے اور 2381 خواتین شامل ہیں نیز سعودی حملوں میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 206203 تک پہنچ چکی ہے جن میں 4089 بچے اور 2780 خواتین شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی لڑاکا طیارے ایسے وقت میں صوبۂ مأرب پر بمباری کر رہے ہیں جبکہ یمنی فوج اور انصاراللہ فورسز اس شہر کے آس پاس موجود ہیں اور اس اسٹریٹجک شہر کو   جو اخوان الاصلاح کے عناصر کی موجودگی کے سب سے اہم مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے ،  کئی طریقوں سے محصور کردیا گیا ہے۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین