Code : 1282 11 Hit

کالعدم دہشتگرد تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر دہشتگردوں کی فہرست میں شامل

اقوام متحدہ کی 1267 کمیٹی نے کالعدم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہرکو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔

ولایت پورٹل:پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نےاسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ کی 1267 کمیٹی نے کالعدم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے، اب مسعود اظہر کے اثاثے منجمد، سفری پابندی اور اسلحے کی خرید و فروخت پر پابندی کا سامنا ہوگا، پاکستان ان پابندیوں پر فوری طور پر اطلاق کرے گا،ڈاکٹرمحمد فیصل کاکہنا تھا کہ دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کا موقف واضح ہے پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہے اور کالعدم و دہشت گرد تنظیموں کے لیے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम