Code : 4438 22 Hit

کیا آپ جانتے ہیں!؟؟

شیطان ہی وہ سب سے پہلا فرد ہے جس نے منجنیق بنانے کا مشورہ دیا تاکہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اس کے ذریعہ سے آگ میں پھینکا جا سکے۔

ولایت پورٹل: شیطان بہت سے ایسے افعال کا مرتکب ہوا ہے ،جن کو اس سے پہلے کبھی کسی نے انجام نہیں دیا   تھا۔
شیطان سب سے پہلا وہ فرد ہے جس نے سب سے پہلے قیاس کیا اور اپنے آپ کو حضرت آدم علیہ السلام سے برتر جانا اور کہنے لگا کہ میں آگ سے پیدا ہوا ہوں اور یہ مٹی سے، جب کہ آگ مٹی سے بہتر ہے۔(١)
سب سے پہلا وہ شخص ہے جس نے ﷲ کے سامنے تکبر کیا اور اپنے معبود کے حکم پر عمل نہ کیا۔
سب سے پہلا وہ شخص ہے جس نے کھلم کھلا احکام خداوندی کی نافرمانی کی۔
سب سے پہلا وہ شخص ہے جس نے جھوٹ بولا۔ خدا نے کہا کہ اس درخت سے پھل مت کھانا، ورنہ وہ شخص تا ابد زندہ رہے گا اور خدا کا شریک قرار پائے گا۔(٢)
سب سے پہلا وہ شخص ہے جس نے یہ کہہ کر جھوٹی قسم کھائی : ''میں تمھیں نصیحت کرتا ہوں۔''
سب سے پہلا وہ شخص ہے جس نے نماز پڑھی، جس کی ایک رکعت نے چار ہزار سال تک طول کھینچا۔(٣)
سب سے پہلا وہ شخص ہے جس نے منبر پر جا کر ملائکہ کے لئے وعظ و نصیحت کی۔
سب سے پہلا وہ شخص ہے جس نے سب سے پہلے گانا گایا اور وہ ، وہ وقت تھا جب آدم زمین پر آئے تھے۔
سب سے پہلا وہ شخص ہے جو نوحہ پڑھ کر رویا ۔ کیونکہ خداوند متعال نے اس کو زمین پر بھیج دیا تھا لہٰذا وہ بہشت کی نعمتوں کو یاد کرکے رویا۔
سب سے پہلا وہ شخص ہے جس نے منجنیق بنانے کا مشورہ دیا تاکہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اس کے ذریعہ سے آگ میں پھینکا جا سکے۔
سب سے پہلا وہ شخص ہے جس نے حضرت سلیمان علیہ السلام کے زمانہ میں حمام بنانے کا مشورہ دیا۔
سب سے پہلا وہ شخص ہے جس نے حضرت سلیمان نبی کے زمانہ میں نورہ بنانے کا حکم دیا تاکہ ملک سبا کی شہزادی بلقیس کے پاؤں کے بال اس سے صاف کئے جا سکیں۔(٤)
سب سے پہلا وہ شخص ہے جس نے شیشہ بنانے کا مشورہ دیا تاکہ حضرت سلیمان علیہ السلام اس کو خندق پر رکھ کر شہزادی بلقیس کا امتحان لیں۔(٥)
سب سے پہلا وہ شخص ہے جس نے صابون بنانے کا فارمولا بنایا تاکہ لوگ اس کے ذریعہ اپنے لباس اور بدن کی گندگی کو دھو سکیں۔
سب سے پہلا وہ شخص ہے جس نے چکی بنانے کا مشورہ دیا تا کہ لوگ گیہوں سے آٹا پیس سکیں۔
سب سے پہلا وہ شخص ہے جس نے سقیفہ میں ابوبکر کی بیعت کی تھی تاکہ لوگوں کو راہ حق سے منحرف کر سکے۔(٦)
سب سے پہلا وہ شخص ہے جس نے آسمانوں پر خدا کی پرستش کی۔
سب سے پہلا وہ شخص ہے جس نے سحر و جادوں کو ایجاد کیا اور لوگوں کو سکھایا۔(٧)
سب سے پہلا وہ شخص ہے جس نے سازبنایا اور بجایا۔سب سے پہلا وہ شخص ہے جس نے خوبصورتی کے لئے لمبی زلفیں رکھیں۔(٨)
سب سے پہلا وہ شخص ہے جس نے انبیاء کی مخالفت میں اپنی دھاڑی مونڈی۔
سب سے پہلا وہ شخص ہے جس نے لوگوں کو مست کرنے کے لئے شراب بنائی۔
سب سے پہلا وہ شخص ہے جس نے موسیقی اور لہو و لعب کے آلات قابیل کو بنانا سکھائے۔
سب سے پہلا وہ شخص ہے جس نے بت اور مجسمے بنائے۔
سب سے پہلا وہ شخص ہے جس نے جبرئیل و میکائیل اور اسرافیل پر لعنت بھیجی۔
سب سے پہلا وہ شخص ہے جس نے نقاشی کے ذریعہ تصویر بنائی۔(٩)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ جات:
حوالہ جات:
۱۔بحار الانوار، ج٧، ص٤٧٢۔
۲۔سورۂ  طٰہ: آیت ٢٠۔
۳۔ نہج البلاغہ ، خطبۂ قاصعہ۔
۴۔ بحار الانوار: ج٤١، ص١١٢۔
۵۔سورۂ نمل: آیت٤٤۔
۶۔ کتاب سلیم بن قیس ۔
۷۔سورۂ بقرہ: آیت١٠٢۔
۸۔کتاب ابلیس: ص١٦٤ و ١٦٥
۹۔مکاسب، شیخ انصاری۔


تحریر : سید محمد مہدی زیدی


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین