Code : 1335 52 Hit

کھجور سے روزہ کھولنے کے فوائد

کھجور میں موجود میگنیشیم اینٹی انفلیمنٹری فوائد کے حوالے سے جانا جاتا ہے یہ سوزش سے متعلقہ بیماریوں کے خطرات کو کم کرسکتاہے۔اسکے علاوہ میگنیشیم بلڈ پریشر کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتاہے۔منرلز سے بھرپور کھجور جنمیں پوٹاشیم بھی شامل ہے یہ جسم کے اندورنی افعال ،دل کی مناسب طریقے سے کام کرنے کی صلاحیت اور بلڈ پریشر میں توازن رکھتا ہے۔

ولایت پورٹل: ماہ رمضان میں سحری میں کھجلہ سوئیں ،پراٹھا،سالن اور انڈہ وغیرہ اور دن بھر روزے کے بعد،افطار میں تلی ہوئی اشیاء، بیسن اور چنے کے روزانہ استعمال کے باعث معدہ کے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں جن میں قبض ،بدہضمی ،ایسڈٹی، گیسٹرک وغیرہ بہت عام ہیں۔اس سلسلے میں کھجور آپکی بہت مدد کرسکتی ہے ۔آپ ایک کھجور افطار میں لینے کے بجائے دو کھجور سے افطار کریں اور سحری میں بھی دو کھجور ضرور کھائیں۔ ماہ رمضان میں خصوصاً افطار میں کھجور کھانے کے فوائد مندرجہ ذیل ہیں :
٭کھجور آسانی سے ہضم ہو جاتی ہے اس لئے روزے دار کے معدہ بھاری محسوس نہیں ہوتا۔
٭پورے دن بھوکے رہنے کے بعد کھجور معدے کی کھانے کے لئے تیار کرتی ہے۔ اس سے معدے کے غدودوں سے سیال مادہ خارج ہوتا ہے۔
٭کھجور فوری طور پر بھوک مٹاتی ہے لہذا انسان روزہ کھولنے کے بعد ایک دم سے بھوک مٹانے کے لئے ضرورت سے زیادہ نہیں کھاتا ۔
٭قبض کی صورت میں رات کو کھجور پانی میں بھگو کر صبح پانی سمیت کھالیں یہ قبض کے لئے بہت مفید ہے کھجور میں موجود حل پذیر فائبر آنتوں سے خوراک کو آرام سے گزرنے میں مدد کرتاہے جسکے باعث قبض نہیں ہوتا۔
٭کھجور السر یعنی معدے کے زخم کےلئے انتہائی مفید پھل ہے کھجور غذائیت کے اعتبار سے مقوی غذا ہے اسی لئے رمضان المبارک میں اسے زیادہ سے زیادہ استعمال کا مشورہ دیاجاتاہے۔
٭کھجور میں موجود میگنیشیم اینٹی انفلیمنٹری فوائد کے حوالے سے جانا جاتا ہے یہ سوزش سے متعلقہ بیماریوں کے خطرات کو کم کرسکتاہے۔اسکے علاوہ میگنیشیم بلڈ پریشر کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتاہے۔منرلز سے بھرپور کھجور جنمیں پوٹاشیم بھی شامل ہے یہ جسم کے اندورنی افعال ،دل کی مناسب طریقے سے کام کرنے کی صلاحیت اور بلڈ پریشر میں توازن رکھتا ہے۔
٭کھجور میں وافر مقدارمیں وٹامن بی۶ ہوتا ہے جو دماغ کی کارکردگی بہتر بناتا ہے۔
٭کھجور میں پائی جانے والی غذائیت دیگر تلی اور چٹ پٹی اشیاء سے زیادہ ہے لیکن عموماً صرف افطار کے وقت ایک کھجور کھا کر ہی روزہ افطارکیاجاتاہے۔رمضان میں انرجی کی بہت ضرورت ہوتی ہے اور کھجور میں قدرتی شوگر جیسے گلوکوزاور فریکٹوز ہیں جو فوری طور پر انرجی میں اضافہ کرتے ہیں۔ بلاشبہ کھجور طاقتور پھل ہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम