Code : 1856 92 Hit

ایران پر حملہ ہوا تو پورا خطہ تباہ ہوجائے گا:عمران خان

پاکستان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ ہوا تو اس سے پیدا ہونے والی تباہی کا کسی کو اندازہ نہیں۔

ولایت پورٹل:پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے امریکی تھنک ٹینک یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے تنازع کی صورت میں خطے میں اس قدر تباہی ہوگی جس کا کوئی اندازہ نہیں لگا سکتا،عمران خان نے کہا کہ پاکستان تمام پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے، پاکستان کواستحکام کیلئے امن کی ضرورت ہے تاہم ہندوستان سےتعلقات درست سمت میں چل رہے ہوں تو کوئی نہ کوئی واقعہ ہوجاتا ہے،اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی ترجیح تمام ہمسائیوں سے اچھے تعلقات ہے، خطے کی ترقی کیلئے امن ناگزیر ہے،انہوں نے کہا کہ نائن الیون میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا لیکن پاکستان کو اس جنگ میں ملوث ہونا پڑا، دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں ہزاروں جانیں قربان ہوئیں،انھوں نے کہا کہ افغانستان پر روسی حملے کے بعد امریکا اور پاکستان کا ساتھ رہا، افغان جنگ کے بعد امریکا نے ساتھ چھوڑ دیا، نائن الیون کا واقعہ ہوا تو میں نے جنگ میں شمولیت کی مخالفت کی،ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرا روز اول سے یہی مؤقف رہا ہے کہ جنگ افغان مسئلے کا حل نہیں اور امریکہ بھی اس بات رضامند ہو چکا ہے،ان کا کہنا تھا کہ چند ماہ قبل طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھےلیکن اشرف غنی نے ایسا نہیں ہو دیا تاہم افغانستان میں قیام امن کے لیے بہت جلد افغان صدر اشرف غنی اور طالبان سے ملاقات ہوگی،ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ ایسے تعلقات نہیں چاہتے جیسے ماضی میں صرف امداد کیلئے تھے بلکہ ہم امریکا کے ساتھ برابری کی بنیاد پر دوستی کا تعلق چاہتے ہیں، عمران خان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں نہ تو امداد مانگی، نہ ہی امداد چاہتے ہیں،عمران خان نے کہا کہ صدر ٹرمپ سے مل کر خوشگوار احساس ہوا، انہوں نے مجھ سمیت وفد سے خوشگوار انداز میں ملاقات کی، جیسےامریکی صدرنے ہماری مہمان نوازی کی وہ قابل تعریف ہے ۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम