Code : 4422 4 Hit

داعش سے تعلقات ہونے کے شبہے میں ترکی میں 7 افراد گرفتار

ترکی میں سکیورٹی ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی ٹیموں اور سکیورٹی فورسز نے داعش دہشت گرد گروہ سے منسلک 7 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

ولایت پورٹل:ترکی کی ینی شفق نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترک سیکیورٹی ذرائع نے بدھ کے روز دہشت گرد گروہ داعش کے ساتھ روابط رکھنے کے الزام میں ملک کے شمال مغرب میں سات افراد کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے رپورٹ کے مطابق اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے ایک ذریعہ نے بتایا کہ مشتبہ افراد کو انسداد دہشت گردی کی ٹیموں اور سیکیورٹی فورسز کے ذریعہ صوبہ برسا کے دیڈنلر کے دیہی علاقے میں آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا ہے،کارروائی کے دوران متعدد دستاویزات اور ڈیجیٹل آلات بھی ضبط کرلئے گئے ہیں۔
یادرہے کہ ترکی نے 2013 میں  داعش کو ایک دہشت گرد گروہ قرار دیا تھا اس کے بعد سے اب تک یہ ملک متعدد دہشت گرد حملوں کا نشانہ رہا ہے ، جس میں کم از کم 10 خودکش بم دھماکے ، سات بم دھماکے اور چار مسلح حملے شامل ہیں جن میں مجموعی طور پر 315 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین