Code : 1140 59 Hit

امام سجاد(ع) کا ایک بڑا کارنامہ یہ ہے کہ آپ(ع) نے اصلی اسلامی فکر تدوین کی ہے: آیت اللہ خامنہ ای

امام زین العابدین(ع) کا ایک بڑا کارنامہ یہ ہے کہ آپ(ع) نے اصلی اسلامی فکر یعنی توحید و نبوت انسان کا معنوی مرتبہ اور انسان کے خدا سے اور دوسری چیزوں سے رابطہ کی تدوین کی ہے چنانچہ صحیفۂ سجادیہ کی اہم ترین خصوصیت یہی ہے۔ آپ صحیفۂ سجادیہ کا مطالعہ کریں اور پھر اس زمانہ کے لوگوں کے حالات و کوائف کو دیکھیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ دونوں میں کتنا فرق ہے۔ عین اسی وقت جب عالم اسلام کے سارے لوگ مادی سمت کی طرف رخ کئے ہوئے تھے اور ان کی ساری فعالیتیں و کوششیں مادی اشیاء کی حصولیابیوں میں صرف ہو رہی تھیں۔ اس وقت امام زین العابدین(ع) لوگوں کو مخاطب کرتے ہیں اور اس طرح فرماتے ہیں:’’أَوَلا حُرٌّ یَدَعُ ھٰذِہِ اللُّماظَۃَ لِاَھْلِھَا‘‘۔کیا کوئی آزاد مرد نہیں ہے جو اس کُتّے کے جھوٹے (یعنی دنیا)کو دنیادار کے لئے چھوڑ دے؟

ولایت پورٹل: امام زین العابدین(ع) کا ایک بڑا کارنامہ یہ ہے کہ آپ(ع) نے اصلی اسلامی فکر یعنی توحید و نبوت انسان کا معنوی مرتبہ اور انسان کے خدا سے اور دوسری چیزوں سے رابطہ کی تدوین کی ہے چنانچہ صحیفۂ سجادیہ کی اہم ترین خصوصیت یہی ہے۔ آپ صحیفۂ سجادیہ کا مطالعہ کریں اور پھر اس زمانہ کے لوگوں کے حالات و کوائف کو دیکھیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ دونوں میں کتنا فرق ہے۔ عین اسی وقت جب عالم اسلام کے سارے لوگ مادی سمت کی طرف رخ کئے ہوئے تھے اور ان کی ساری فعالیتیں و کوششیں مادی اشیاء کی حصولیابیوں میں صرف ہو رہی تھیں۔ خلیفہ عبدالملک بن مروان سے لے کر اس کے حاشیہ نشین علماء تک (ان میں محمد بن شہاب زہری بھی شامل ہے) منجملہ ان کے محمد بن شہاب زہری بھی ہے سب ہی اپنی خودخواہی اور اپنی دنیا کی فکر میں ہیں۔ اس وقت امام زین العابدین(ع) لوگوں کو مخاطب کرتے ہیں اور اس طرح فرماتے ہیں:’’أَوَلا حُرٌّ یَدَعُ ھٰذِہِ اللُّماظَۃَ لِاَھْلِھَا‘‘۔کیا کوئی آزاد مرد نہیں ہے جو اس کُتّے کے جھوٹے (یعنی دنیا)کو دنیادار کے لئے چھوڑ دے؟
اس جملہ میں اسلامی تفکر، معنویات کو اصل مقصد قرار دینے اور معنوی و اسلامی آرزؤں تک رسائی حاصل کرنے کے لئے قدم اٹھانے اور انسان کو اس کے خدا سے مرتبط کرنے اور اسے اس کی ذمہ داریوں سے آگاہ کرنے سے عبارت ہے اور یہ ٹھیک اس چیز کا نقطۂ مقابل ہے جو اس زمانہ کے لوگوں کی مادی فکر نے ایجاد کی تھی۔ یہ ایک نمونہ تھا جس کو میں نے بیان کردیا۔ ایسے ہی بہت سے نمونوں کے لئے امام زین العابدین(ع) کام کررہے تھے تاکہ ان کاموں کے نتیجہ میں درست اور صحیح اسلامی فکر اپنی حقیقی صورت میں اسلامی معاشرہ کی فضا میں رچ بس جائے اور ختم نہ ہو، یہ امام زین العابدین(ع) کا یہ اولین کارنامہ تھا۔
 


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम