جوانوں کو آیت اللہ خامنہ ای کی تأکید،سحر کے لمحات کو ضائع نہ کریں

رمضان المبارک اللہ سے قریب ہونے کا سنہرا موقع ہے اس روزہ کی فرصت ہے جو آپ رکھ رہے ہیں رحمت الہی کے دسترخوان پر بیٹھنے کا عظیم موقع ہاتھ آیا ہے اور یہ ضیافت الہی کوئی دسترخوان پر رکھے ہوئے کھجور اور کھانے نہیں ہیں بلکہ اللہ کی ضیافت یہی آپ لوگوں کی عبادتیں، یہ نوافل،یہ نماز شب ،دعائیں اور مناجات ہیں۔

ولایت پورٹل: رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے رمضان المبارک کے آغاز میں ایرانی قوم اور خاص طور پر جوانوں کو تأکید فرمائی ہے کہ ماہ رمضان کے ایک ایک لمحہ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ پیغام کی تفصیل ذیل میں بیان کی جارہی ہے:
اے میرے پیارے دوستوں اور بھائیوں! ماہ رمضان ایک بہترین فرصت ہے اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیئے۔ماہ رمضان تبلیغ کرنے کی بہترین فرصت ہے،شریعت کے مسائل کو بیان کرنے کی  فرصت ہے مخلوق خدا سے روابط استوار کرنے کا بہترین موقع ہے،فقراء کی امداد کرنے کا بہترین موقع ہے لیکن ان سب کے ساتھ عبادت کرنے کی سب سے عظیم و گرانقدر فرصت ہے۔ اللہ سے قریب ہونے کا سنہرا موقع ہے اس روزہ کی فرصت ہے جو آپ رکھ رہے ہیں رحمت الہی کے دسترخوان پر بیٹھنے کا عظیم موقع ہاتھ آیا ہے اور یہ ضیافت الہی کوئی دسترخوان پر رکھے ہوئے کھجور اور کھانے نہیں ہیں بلکہ اللہ کی ضیافت یہی آپ لوگوں کی عبادتیں، یہ نوافل،یہ نماز شب ،دعائیں اور مناجات ہیں۔
البتہ ماہ رمضان المبارک کے اعمال بہت زیادہ ہیں آپ سید ابن طاوؤس کی الاقبال میں ملاحظہ کریں کہ ہر رات کے کس قدر اعمال بیان کئے ہیں اور کس طرح مختلف انداز کی نمازوں کا تذکرہ کیا ہے کہ واقعاً ہم میں سے بہت سے لوگ انہیں انجام دینے سے قاصر ہیں ۔البتہ ہم میں سے کچھ لوگ ان اعمال کی طرف کوئی توجہ بھی نہیں دیتے ۔لیکن بہر حال قدر متیقن کچھ اعمال ہیں جنہیں بہر حال ہر ایک کو انجام دینا چاہیئے ۔
ماہ رمضان میں ہم سب سحر کے لئے اٹھتے ہیں۔اور ہمیں سحر کے ان لمحات کو ترک نہیں کرنا چاہیئے چونکہ سحر بڑی اچھی فرصت ہے اور میں نے بارھا عرض کیا کہ آج بھیڑ  کی اس دنیا میں ۲۴ گھنٹوں ہم مصروف ہیں ہمیں فرصت ہی نہیں ملتی ۔ اب چاہے یہ کہیئے کہ ہمیں فرصت نہیں ملتی اور چاہے یہ کہیئے کہ اس مشنری دور میں وقت کے کچھ تقاضے ایسے ہوگئے ہیں کہ اب بندگی کے لئے اتنی فراغت نصیب نہیں ہوتی تو ظاہر ہے اب ایک وقت ہمارے پاس اپنے خالق و مالک سے رابطہ سے مخصوصی ہونا چاہیئے تاکہ ہم اس سے راز و نیاز کرسکیں اور وہ سحر سے بہتر وقت کوئی اور دوسرا وقت نہیں ہوسکتا۔
البتہ اب بھی اس دنیا میں ایسے لوگ ہیں کہ جو چلتے پھرتے ،کوئی معاملہ کرتے ہوئے ذکر الہی میں مشغول ہیں۔ان کے ہاتھ کمپیوٹر پر ہیں لیکن زبان و دل مصروف ورد ہیں وہ اپنے خدا سے ہمیشہ مأنوس ہیں اور دائمی طور پر ذکر کررہے ہیں:’’اَلَّذینَ هُم عَلی صَلاتِهِم دائِمون‘‘۔کچھ لوگ ہمیشہ نماز کی حالت میں ہیں اب ہم تو ایسے نہیں ہیں ہمارے لئے صرف سحر فرصت ہے اور اگر سحر کی فرصت بھی ہمارے ہاتھوں سے نکل جائے تو ہمارے پاس دوسرا موقع باقی ہی نہیں بچتا۔


1
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین