Code : 1396 179 Hit

انڈونیشیا میں سحری کے لئے اٹھانے کا منفرد انداز؛ طیاروں کی گھن گرج بنتی ہے الارم

رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا میں روایتی طور پر جنگی طیارے روزے داروں کو سحری کیلئے جگاتے ہیں، جزیرہ جاوا میں آبادی کے اوپر جنگی طیارے نچلی پروازیں کر کے رمضان بھر سحری کیلئے جگانے کا کام انجام دیتے ہیں، ان کے شور سے لوگ نیند سے بیدار ہو جاتے ہیں۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا میں روایتی طور پر جنگی طیارے روزے داروں کو سحری کیلئے جگاتے ہیں، جزیرہ جاوا میں آبادی کے اوپر جنگی طیارے نچلی پروازیں کر کے رمضان بھر سحری کیلئے جگانے کا کام انجام دیتے ہیں، ان کے شور سے لوگ نیند سے بیدار ہو جاتے ہیں۔
فجر سے قبل مسلمانوں کو سحری کیلئے جگانے کی ذمہ داری انڈونیشی فضائیہ کی ہے، انڈونیشی فضائیہ کے ترجمان سوس یوریس نے بتایا کہ ہمارے ہوا باز رات کے وقت پروازوں کی خصوصی مہارت حاصل کئے ہوئے ہیں، انہیں صبح 10 بجے کے بعد روزے کی حالت میں طیارے اڑانے کی اجازت نہیں ہوتی، کیونکہ روزے میں اس وقت کے بعد بلڈ میں شوگر کی مقدار گرنا شروع ہوجاتی ہے۔
انڈونیشیا میں فضائیہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ برسہا برس سے ہمارے یہاں یہ روایت چلی آرہی ہے ، اس روایت کو زندہ رکھنے کا مقصد انڈونیشیا کی عوام اور فضائیہ کے تعلق کو مضبوط بنائے رکھنا ہے۔ اس سے دوسرا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ فضائیہ کی مشقیں بھی جاری رہتی ہیں اور انھیں رات کو طیارہ اڑانے کا تجربہ بھی ہوجاتا ہے۔
جزیرہ جاوا میں انڈونیشیا کی 50فیصد سے زیادہ آبادی بسی ہوئی ہے، یہ آسیان گروپ کا بانی ملک جی20کا رکن ہے جبکہ قوت خرید کے لحاظ سے دنیا کا 15واں اور مجموعی قومی اعتبار سے بین الاقوامی اقتصادی طاقت مانا جاتا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम