Code : 2504 31 Hit

شام پر حملے تیز کریں گے: صہیونی وزیر جنگ

صہیونی وزیر جنگ نے اعلان کیا ہے کہ شام سے ایران کے مکمل فوجی انخلاء کی خاطر ہم اس ملک میں ایرانی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنائیں گے۔

ولایت پورٹل:صہیونی وزیر جنگ نفتالی بنت نے ہفتے کے روز ایران کا مقابلہ کرنے کے بہانے سے شام پر فضائی حملے تیز کرنے کے حکومت کے فیصلے کا اعلان کیا ہے،عاروتص شوع کی رپورٹ کے مطابق صہیونی وزیر جنگ نفتالی بنت نے کہا کہ وہ شام میں ایران کی فوجی موجودگی کے بارے میں اسرائیلی پالیسی میں تبدیلیاں لانے کی کوشش کر رہے ہیں،ان کے مطابق  تل ابیب شام سے ایرانی افواج کے مکمل انخلا ء کا خواہاں ہے،یاد رہے کہ اس سے پہلے صہیونی حکام دعویٰ کر چکے ہیں  کہ صرف  انھیں ٹھکانوں کو نشانہ بنائیں گے جہاں سے راکٹ   لیکن  نفتالی نے کہا ہے کہ تل ابیب کی نئی پالیسی کے مطابق شام میں موجود ایرانی تمام فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جائے گا،صہیونی وزیر جنگ نے مزید کہا کہ ہم نے اس سلسلے میں امریکی اور روسی  اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ تبادلہ ٔ خیال کیا ہے،نفتالی نے مزید کہا کہ ہم منصوبہ بند حملوں سے ایران کو خطہ میں اپنا اثرورسوخ بڑھانے سے نہیں روک سکتے ہیں  اور ایران کو روکنا اسرائیل کے مکمل دفاع کے مقابلہ میں کم خرچ ہے،یاد رہے کہ کچھ دن پہلے اسرائیلی وزیر اعظم نے ایران پر الزام لگایا تھا کہ وہ اسرائیل کے خلاف میزائل حملے شروع کرنے کے لئے عراق اور یمن کو اپنےٹھکانے کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کررہا ہے  لہذا ہمیں تہران کا مقابلہ کرنا ہو گا اور اس کو روکنا ہوگا۔




0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम