Code : 4009 8 Hit

حزب اللہ کے خوف سے صیہونی فوج پر لرزہ طاری

مقبوضہ فلسطین سے شائع ہونے والے ایک اخبار نے لکھاہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین میں پیر کے روز پیش آنے والے سکیورٹی واقعے کے خاتمے کے باوجود اسرائیلی فوج تاحال چوکس ہے۔

ولایت پورٹل:یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونیوں نے حزب اللہ کی مزاحمتی تحریک کی جانب سے شام پر اسرائیلی فضائی حملوں کے دوران اپنے ایک مجاہد کی شہادت کا بدلہ لینے کے وعدے سے کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے، مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحد پر لبنان کے ساتھ پیر کو ہونے والے سکیورٹی واقعے کے  خاتمہ کے باوجود اسرائیلی فوج ہائی الرٹ ، ہے۔
یروشلم پوسٹ نے لکھا ہے لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر تناؤ اب بھی زیادہ ہے،اسرائیلی فوج کو خدشہ ہے کہ حزب اللہ اب بھی اسرائیلی فوج پر حملہ کر سکتی ہے،اخبار نے مزید لکھا ہے کہ صیہونی حکومت کی سکیورٹی ایجنسیوں نے حزب اللہ کی دھمکیوں کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے اور وہ اس خوف سے چوکنا ہیں کہ آنے والے وقت میں ایک اور ردعمل سامنے آسکتا ہے۔
اسی مناسبت سے کچھ روز قبل اسرائیلی فوج کے ذریعہ جنوبی لبنانی سرحد کے قریب تعینات آئرن گنبد میزائل دفاعی نظام ، اور ساتھ ہی حکومت کی فضائیہ کے جنگی طیارے بھی پہنچا دیے گئے۔پیر کی شام ، صہیونی میڈیا نے شعبا کےکھتیوں میں سکیورٹی کے واقعات پیش آنے کی اطلاع دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ حزب اللہ فورسز ایک آپریشن کرنے کا ارادہ رکھتی تھیں جسے صہیونی فوج کی پیش قدمی نے ناکام بنا دیا۔
تاہم ، حزب اللہ نے اس کے چند منٹ بعد ایک بیان جاری کیا جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ نہ صرف یہ کہ  اس کی افواج کے ذریعہ کوئی کارروائی عمل میں  نہیں لائی بلکہ یہ سکیورٹی واقعہ صہیونیوں کی تشویش اور شرمندگی کا نتیجہ ہے ، جس نے انہیں جھوٹ بولنے اور گولی چلانے پر مجبور کیا،حزب اللہ نے اپنےبیان میں کہا کہ دشمن میڈیا نے فلسطین میں لبنانی سرزمین سے دراندازی کے آپریشن کو بے اثر کرنے کے بارے میں جو بھی دعوی کیا ہے وہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہےاور قبضہ کاروں کے جھوٹے دعوؤں اور فریب کاریوں کو ناکام بنانے کی کوشش ہے۔





0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین