صیہونیوں کا ترک صدر کا شکریہ

اسرائیلی صدر نے ترک صدر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایرانی خطرہ کو ناکام بنایا۔

ولایت پورٹل:صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کی، ہرزوگ نے اسرائیلیوں کے خلاف ایران کی دھمکیوں کو ناکام بنانے کے لیے اردگان کی کوششوں کی تعریف کی۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ خطرات ختم نہیں ہوئے اور انہیں بے اثر کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنی چاہئیں، یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے تل ابیب کے ان دعوؤں کو دہرایا جسے انہوں نے اسرائیلیوں پر حملہ کرنے کے لیے بیرون ملک ایران کی کوششیں قرار دیا۔
نفتالی بینیٹ نے کہا کہ تل ابیب بیرون ملک اسرائیلیوں پر حملہ کرنے کی ایران کی کوششوں کا مشاہدہ کر رہا ہے اور ان کے ہونے سے پہلے انہیں بے اثر کرنے کی کوشش کر رہا ہے، یاد رہے کہ حال ہی میں صیہونی وزیر خارجہ میں ترکی موجود صیہونی شہریوں کو جلد از جلد یہ ملک چھوڑنے کو کہا ، ان کا کہنا تھا دنیا بھر میں موجود اسرائیلی شہریوں کو ایران کی جانب سے خطرہ ہے، ایران دنیا بھر میں صیہونی شہریوں کو قتل کر کے اپنے ملک کے اندر ہونے والے حملوں کا جواب دینا چاہتا ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین