Code : 2584 40 Hit

یمنیوں کے خوف سے صیہونیوں کی نیندیں حرام

صہیونی میڈیا کا کہنا ہے کہ جب سے یمن کے وزیر دفاع کے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت پہلے دن سے ہی یمن پر ہونے والے حملوں میں شامل ہے اور اب انتقام کے لےتیار ہے ،تب سے صیہونیوں میں یمنی فوج کے میزائلوں سے نمٹنے میں ناکامی پر تشویش پائی جارہی ہے۔

ولایت پورٹل:یمن کے وزیر دفاع محمد العاطفی نے حال ہی میں المسیرہ چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جس دن سے سعودی حکومت نے یمن پر حملہ کیا ہے اسی دن صیہونی حکومت بھی ان حملوں میں ملوث ہے اور اب ہماری باری ہے  ہم انتقام لے کررہیں گے،انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس صیہونی دشمن کے فوجی ٹھکانوں کی مکمل لسٹ موجود ہے  اور جس دن ہم نے انھیں نیست ونابود کرنے کا فیصلہ کر لیا تو ایک سیکند میں تہس نہس کردیں گے،صہیونی ویب سائٹ نےٹائمز نے  محمد العاطفی کے ایک انٹرویو کے کچھ حصوں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے  کہا ہے کہ یمن پر اسرائیل کے لئے مشکل صورتحال پیدا کرسکتا ہے کیونکہ اسرائیلی فضائی دفاعی سسٹم  شمال سے آنے والے میزائلوں کو گرانے کے لئے بہتر طور پر تیار ہےجبکہ یمن سے آنے والے میزائل جنوب کی طرف سے آئیں گے،مذکورہ رپورٹ میں یہ بھی آیا ہے کہ بیلسٹک میزائل ایک اعلی زاویہ پر اڑاتے  ہیں لیکن ان کے برعکس ، کروز میزائل اور ڈرون کم اونچائی پرپرواز کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا پتہ لگانا اور انھیں نشانہ بنانا مشکل ہے،اسی سلسلے میں ، گذشتہ نومبر میں یمن کی  انصاراللہ تحریک کے رہنما ، عبدالمالک الحوثی نے بیان دیا تھا کہ اگر صیہونی حکومت نے کوئی بے وقوفی کرنے کی کوشش کی تو ہم  اس کے خلاف جہاد کا اعلان  کرنے میں ذرا دیر بھی نہیں لگائیں گے،یمنی تجزیہ کاروں نے اس وقت کہا تھا کہ یمن کی صہیونی حکومت کواس طرح کھلی دھمکی دینا اس ملک کی طاقت کی علامت ہے جس کی وجہ سے صہیونی حلقوں میں کھل بلی مچ گئی ہے۔




0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम