Code : 4629 27 Hit

صیہونیوں کا اقوامِ متحدہ کے ہیومن رائٹس کارکنوں کو ویزا دینے سے انکار

صیہونی آباد کاری کے ڈیٹا پر تنازع کے بعد صیہونی حکام نے اقوامِ متحدہ کے ہیومن رائٹس کارکنوں کوویزا دینےسے انکار کر دیا ہے۔

ولایت پورٹل :صیہونی آباد کاری کے ڈیٹا پر تنازع کے بعد اسرائیل نے اقوامِ متحدہ کے ہیومن رائٹس کارکنوں کا ویزا دینے سے انکار کردیا ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے ترجمان روپرٹ کولویل کا کہنا ہے اسرائیل ویزا کی درخواستوں سے باضابطہ طور پر انکار نہیں کر رہا، ویزوں کے اجرا اور ان کی تجدید کے معاملے پر جون سے ٹال مٹول سے جاری ہے۔ انہوں نے صورتحال کو تشویشناک قرار دیا ہے۔
ادارے کے اراکین کو ویزے کی مدت ختم ہونے پر جانا پڑ رہا ہے اور ویزوں کا اجرا نہ ہونے کے سبب عملے کے تین نئے اراکین کی تعیناتی تعطل کا شکار ہوگئی ہے، اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس دفتر نے اسرائیلی آبادکاریوں کی سرگرمی میں ملوث 100 سے زائد کمپنیوں کو بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی قرار دیا تھا۔
مہر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین