صیہونیوں کا ہزاروں فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کا منصوبہ

مصری وزارت خارجہ نے اسرائیلی حکام کی جانب سے مغربی کنارے میں "مسافر یطا" کے علاقے میں متعدد فلسطینی دیہاتوں کو تباہ کرنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ولایت پورٹل:مصری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے کے ’مسافر یطا‘ علاقے میں رہنے والے ہزاروں فلسطینیوں کی نقل مکانی کے خطرناک نتائج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی حکام کی جانب سے متعدد فلسطینی دیہاتوں کو مسمار کرنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتا ہے۔
مصری وزارت خارجہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں 400 نئے صہیونی یونٹس کی تعمیر کے تل ابیب کے منصوبے کی مخالفت کا اعادہ کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کی صریح خلاف ورزی قرار دیا،الیوم الصابع ویب سائٹ کے مطابق مصری وزارت خارجہ کے ترجمان احمد حافظ نے زور دے کر کہا کہ قاہرہ فلسطینی علاقوں میں نئی صیہونی بستیوں کی تعمیر یا بستیوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ فلسطینی اراضی کی ضبطی نیز فلسطینیوں کی نقل مکانی کی پالیسی کی مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس طرح کی یکطرفہ کارروائیوں کا تسلسل کشیدگی اور تشدد میں اضافے کا باعث بنے گا اور دو ریاستی حل کے حصول نیز خطے میں جامع اور منصفانہ امن کے قیام کے امکانات کو نقصان پہنچائے گا۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین