یوم قدس کے موقع پر صیہونیوں کا مسجد اقصی پر حملہ کرنے کا منصوبہ

صیہونی گروپ یروشلم پر قبضہ کے دن مسجد اقصیٰ پر بڑے پیمانے پر حملے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

ولایت پورٹل:صفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کچھ صہیونی گروپ اسرائیلی سپریم کورٹ کی اجازت کے ساتھ مقبوضہ بیت المقدس پر یروشلم کی سالگرہ کے موقع پر مسجد اقصیٰ پر بڑے پیمانے پر حملے کی تیاری کررہے ہیں جو جمعہ  29 رمضان المبارک کو ہے۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی گروپوں نے صیہونی سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس دن مسجد اقصیٰ کے دروازے ان کے لیے کھولیں۔
اس سلسلے میں "مسجد اقصی" کے ڈائریکٹر "عمر الکسوانی" نے بتایا کہ یہ درخواستیں اشتعال انگیز ہیں اور یہ صیہونی گروپ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے پیدا ہونے والی صورتحال کو غلط استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہاکہ  مسجد اقصیٰ کے دروازے بند رہیں گے اور وزارت صحت کے حکم پر کھولے جائیں گے۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال رمضان المبارک کی 28 تاریخ کو صیہونیوں نے مسجد اقصی پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا تھا اور فلسطینی نمازیوں کو زدوکوب کیا تھا۔
 


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین