ولایت پورٹل:اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمت کے وفادار دھڑے کے رکن حسن فضل اللہ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت کے حکام کی دھمکیاں لفظوں کی جنگ اور پروپیگنڈہ ہیں، کہا کہ لبنان کے تیل اور گیس کے بارے میں صیہونی بیانات بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی دھمکیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ دشمن مزاحمتی تحریک کی جانب سے اپنی سرزمین پر قبضہ کرنے سے روکے جانے کے بعد، ہماری دولت کی لالچ میں ہے اور جب ہم لبنان میں کمزوری کا مظاہرہ کرتے ہیں تو دشمن اپنے مقاصد کے حصول کے لیے اپنی پرانی پالیسیوں کی طرف لوٹ جاتا ہے۔
فضل اللہ نے یہ کہتے ہوئے کہ لبنان کو ہمیشہ مضبوط رہنا چاہیے اور مزاحمت کو ہمیشہ تیار رہنا چاہیے، مزید کہا کہ یہ دھمکیاں ظاہر کرتی ہیں کہ لبنان میں مزاحمت تمام لبنانیوں کی قومی ضرورت ہے، لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے نمائندے نے مزید کہا کہ صیہونی دشمن ہماری قوم کی مزاحمت اور ارادے کے سامنے ایک شکست کھا چکا ہے لہذا وہ مزاحمت پر بھروسہ کرنے والی قوم کو خوفزدہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔
صیہونیوں کو لفاظی کے سوا کچھ نہیں آتا:حزب اللہ
لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے نمائندے نے کہا کہ لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کے رہنماؤں کی دھمکیاں لفظوں اور پروپیگنڈے کی جنگ ہے اور ہم اس سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

wilayat.com/p/8546
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین