Code : 2337 47 Hit

فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر صیہونی فوجی دہشتگردوں کی یلغار؛77 فلسطینی زخمی

غزہ پٹی میں اٹھاسیویں حق واپسی مارچ کے موقع پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں 77 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔

ولایت پورٹل:العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی میں جمعے کو ہمارے قیدی ، ہماری مسجدالاقصی کے زیرعنوان حق ریلی نکالی گئی ،صیہونی فوجیوں نے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کے ساتھ ہی ان کے خلاف آنسوگیس اور زہریلی گیسوں کا بھی استعمال کیا۔غزہ پٹی میں حق واپسی مارچ پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں تیس مارچ دوہزار اٹھارہ سے اب تک تین سو تیس فلسطینی شہید اور کم سے کم اکتیس ہزار فلسطینیی زخمی ہوچکے ہیں۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम