Code : 2972 16 Hit

صیہونیوں کی غزہ پر بمباری

صیہونی لڑاکا طیاروں نے بدھ کی صبح کو غزہ پٹی میں مزاحمتی تحریک کے ٹھکانوں پر بمباری کی ۔

ولایت پورٹل:صیہونی اخبار یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی صبح صہیونی جنگی جہازوں نے غزہ پٹی پر بمباری کی۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بمباری سے کچھ ہی دیر قبل دعوی کیا تھا کہ غزہ سے مقبوضہ فلسطین پر تین راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی لڑاکاؤں نے فائر کیے گئے راکٹوں کے جواب میں حماس کے متعدد ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
صیہونی اخبار نے مزید لکھا ہے کہ راکٹ حملہ کے بعد پناہ گاہوں کی طرف بھاگتے ہوئے مقبوضہ فلسطین کے دو باشندے زخمی ہوئے ہیں۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम