Code : 2508 22 Hit

صیہونیوں کو مزید ذلت کا سامنا؛ غزہ میں ناکام کاروائی کی دستاویزات منظر عام پر

الجزیرہ نیوز چینل نے غزہ میں تل ابیب کی ناکام کاروائی کی دستاویزات منظرعام پر لاکر صیہونیوں کی خفت میں اضافہ کردیا ہے۔

ولایت پورٹل:الجزیرہ نیوز چینل  نے غزہ میں صہیونی خفیہ فوج  کی ناکام کارروائیوں کے بارے میں اب تک منظر عام پر نہ آنے والی معلومات اور تصاویر کا انکشاف کیا ہے، جن کاروائیوں  کو القسام نے تلوار کی دھار کا نام دیا تھا،گذشتہ سال 11 نومبر کو صہیونی فوج کے کمانڈوز کا ایک گروپ خفیہ مشن پر خان یونس کے مشرقی  علاقے میں پہنچا ، لیکن حماس کی فوجی ونگ القسام بٹالین کی چابک دستی کی بنا پر انھیں اپنے اس مشن میں شکست کا منھ دیکھنا پڑا،مشن کے دوران صیہونی کمانڈوز اور القسام کے درمیان متعدد جھڑپیں ہوئی جن کے نتیجہ میں القسام کے ایک کمانڈرنور برکہ سمیت سات جوان شہید ہوئے اور آخر میں صیہونی کمانڈوز کو جنگی جہازوں کی پناہ لیتے ہوئے بھاگنا پڑا،کل رات الجزیرہ نیوز چینل نے اس آپریشن کے سلسلہ میں ’’ بہت بڑا راز‘‘ کے نام سے ایک پروگرام پیش کیا ہے جس میں پہلی بار اس آپریشن کے نئے گوشوں کی طرف اشارہ کیا گیا ہے،القسام کی  انٹیلیجنس یونٹ کے ایک کمانڈر ابوانس نے اس پروگرام میں  بتایا کہ صہیونی مکال اسکواڈ غزہ پٹی میں مزاحمتی  تحریک  کے نیٹ ورک کو ہیک کرنے کے لئے ایک جاسوس نظام متعین کرنا چاہتا تھا،قابل ذکر ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے آپریشن میں استعمال ہونے والے  ساز وسامان کو چھپانے کی کوششوں کے باوجود مذکورہ  پروگرام میں القسام کی جانب سے کی جانے والی کھدائی میں ملنے والے  سامان دکھایا گیا ہے جس میں  کھدائی کرنے کے آلات، کام کے دوران آواز بند کرنے والے اوزار  نیز انواع اقسام کا اسلحہ اور سائلنسر دیکھے جاسکتے ہیں،پروگرام میں آگے چل  القسام کے تکنیکی انجینئر ابو المسلمین کے حوالہ سے نقل کیا گیا ہے کہ  فلسطینی مزاحمت کے خصوصی مواصلاتی نیٹ ورک نے تنازعات کے قواعد کو تبدیل کردیا ہے اور حفاظتی تہوں، نگرانی اور تجزیہ یونٹوں کے ساتھ ایک خود کار نظام قائم کیا ہے،الجزیرہ نےاس پروگرام میں القسام کے جوانوں کی ایسی تصویریں بھی دکھائی ہیں جن میں وہ  ایک خفیہ سرنگ میں  مزاحمتی  تحریک کے مواصلاتی نیٹ ورک پر کام رہے ہیں،مذکورہ پروگرام  میں غزہ کے ضلع زویدہ میں ایک صہیونی جاسوس نظام کا بھی انکشاف کیا گیا۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम