Code : 3370 15 Hit

صیہونیوں کی ہمت نہیں کہ مسجد اقصیٰ کے خلاف کوئی احمقانہ حرکت کرسکیں: مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر

مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر نے کہا کہ کورونا کی صورتحال کی وجہ سے مسجد الاقصی بند کردی گئی ہے اور قابض صیہونی اس مسئلے کو غلط استعمال کرکے کوئی بے وقوفانہ کارروائی نہیں کرسکتے ہیں۔

ولایت پورٹل:عربی 21 چینل کی رپورٹ کے مطابق مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر عمر الکسوانی نے اعلان کیا ہے کہ طبی ماہرین کی سفارشات اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر فی الحال مسجدالاقصی بند رہے گی۔
انہوں نے مزید کہاکہ فلسطینی اوقاف اسلامی تنظیم نے یہ فیصلہ نمازیوں کی صحت اور جانوں کے تحفظ کے لئے کیا ہے  اور رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصی کی بندش میں توسیع اس تنظیم کے فیصلے پر منحصر ہے۔
الکسوانی نے  کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ وباجلد سے جلد ختم ہوجائے۔
انھوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے ہیں کہ کورونا وائرس ایسے اجتماعات کے ذریعے پھیلے کیونکہ کچھ لوگ اس بیماری کےپھیلنےکا سبب بنتے ہیں جبکہ  ان میں اس کی کوئی علامت نہیں ہوتی۔
انہوں نے مزید کہاکہ کچھ فلسطینیوں کو تشویش ہے کہ قابض صیہونی مسجد اقصی کی بندش کا فائدہ اٹھائیں گے اور یکطرفہ کارروائی کریں گے جس کے لیے میں یہ کہنا ضروری سمجھتا ہوں کہ مسجد کے محافظ 24 گھنٹے موجود رہتےہیں اور قابض صیہونی اس مسجد کے خلاف کوئی احمقانہ کارروائی نہیں کرسکتے ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम