ولایت پورٹل:فلسطین کی معا ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ام طوبا ٹاؤن کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ قابض حکومت کے بلڈوزروں نے ام طوبا قبرستان پر حملہ کیا اور اس قبرستان کی دیواروں اور مقبروں کو مسمار کرنا شروع کردیا۔
کمیٹی نے ویب سائٹ کو بتایا کہ تقریباً چھ ماہ قبل قبرستان کے پرانے حصے کے بھرجانے کی وجہ سے ملحقہ زمین پر قبرستان کو تیار کرنا شروع کیا گیا تھا، تاہم صیہونی حکام نے ایک ماہ قبل مقبروں کو مسمار کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد قابض فوج نے پیشگی انتباہ کے بغیر قبرستان پر وحشیانہ حملہ کیا اور علاقے کا محاصرہ کرنے کے بعد حکومت کے بلڈوزروں نے مسماری کی کارروائی کی۔
یادرہے کہ قابض صیہونی آئے دن کسی نہ کسی بہانے سے فلسطینیوں کے خلاف اپنے جرائم جاری رکھے ہوئے ہیں ، کبھی ان کے مکانات گرا دیتے ہیں تو کبھی فصلیں تباہ کر دیتے ہیں،اب تو ظلم کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے قبرستان کو بھی نہیں بخشا ہے جبکہ اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور صیہونی جرائم کوئی سنجیدہ اقدام نہیں کر ہی ہے جس سے انھیں مزید حوصلہ ملتا ہے۔
صیہونیوں کے ہاتھوں یروشلم کا قبرستان تباہ
صیہونی بلڈوزروں نے آج یروشلم کے جنوب میں ام طوبا قبرستان کو غیر مجاز تعمیرات کے بہانے منہدم کردیا۔

wilayat.com/p/7537
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین