Code : 4665 6 Hit

صیہونیوں کی غزہ پٹی پر بمباری

اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے غزہ پٹی پر بمباری کی جس کے نتیجے میں درجنوں عمارتیں اور کئی ایکڑ پر محیط فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔

ولایت پورٹل:فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی پر بمباری کی جس کے نتیجے میں درجنوں عمارتیں اور کئی ایکڑ پر محیط فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے علاقے خان یونس پر حماس کے ٹھکانوں پر بمباری کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فضائی بمباری غزہ کی جانب سے اسرائیل پر ایک راکٹ داغے جانے کے جواب میں کی گئی۔ راکٹ کو اسرائیل کے دفاعی نظام نے فضا میں ہی ناکارہ بنادیا تھا۔
مہر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین