Code : 3568 6 Hit

صہیونیوں کا مسجد اقصیٰ کے خطیب کے گھر پر حملہ

فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ کے خطیب کے گھر پر دھاوا بول دیا۔

ولایت پورٹل:فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی فورسز نے مسجد اقصیٰ کے خطیب اور فلسطینی اسلامی کونسل کے سربراہ شیخ عکرمہ صابری کے گھر پر آج (بدھ کے روز) حملہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی افواج جنہوں نے شیخ عکرمہ کے گھر پر چھاپہ مارا اور پوچھ گچھ کے لئے انہیں طلب کیا ، ان کی خطیب مسجد اقصی کے ساتھیوں کے ایک گروہ کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔
شہاب کے مطابق ، مظاہرین نے مسجد اقصی کے خطیب کی طلبی اور فلسطینیوں کے ظلم و ستم کے خلاف شیخ عکرمہ کے سامنے اکٹھا ہوکر احتجاج کیا لیکن اسرائیلی فورسز نے متعدد مظاہرین پر حملہ کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔


 

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین