صیہونیوں کا لبنانی سرحد پر حملہ

صیہونی حکومت نے منگل کی صبح ایک نئے حملے میں لبنانی سرحد پر توپ خانے کا حملہ کیا۔

ولایت پورٹل:العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے لبنان کی سرحد پر ایک نئی فوجی جارحیت کا ارتکاب کیا ہے،صیہونی فوج نے توپ خانے سے لبنانی سرحد کو نشانہ بنایا، رپورٹ کے مطابق صہیونیوں نے دعوی کیا ہے کہ یہ حملہ ان کے ٹھکانوں پر دو راکٹوں کے فائرنگ کے جواب میں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں صہیونی ذرائع نے دعوی کیا تھا کہ لبنان سے مقبوضہ علاقوں میں راکٹ فائر کیے گئے ،اس سلسلے میں  اسرائیلی فوج نے منگل کی صبح دعوی کیا کہ لبنان سے مقبوضہ فلسطین میں دو راکٹ فائر کیے گئے۔
 صہیونی حکومت نے دعوی کیا کہ ایک راکٹ آئرن گنبد کے ذریعہ روکا اور تباہ کردیا گیا جبکہ دوسرا کھلی جگہ پر لگا،صہیونی میڈیا نے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں خطرے کی گھنٹی کی آواز کے بعد متعدد دھماکوں کی آواز سنائی دیے جانے کی اطلاع دی۔
واضح رہے کہ فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں حالیہ بارہ روزہ جنگ میں ہونے کے شکست کے بعد صیہونی حکام اپنی ذلت کو کم کرنے کے لیے آئے دن اشتعال انگیز کاروائیاں انجام دے رہے ہیں تاکہ عالمی سطح پر ہونے والی خفت کو کچھ کم کیا جاسکے جبکہ مزاحمتی تحریک نےمتعدد بار انتباہ دیا ہے کہ صیہونی کوئی بھی حماقت کرنے سے پہلے ہزار بار سوچ لیں کیونکہ ہمارا ہاتھ ابھی کی ٹریگر پر ہے اور ہم اپنے وطن کی حفاظت کرنے کے لیے تیار ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین