ولایت پورٹل:القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی توپ خانہ یونٹ نے آج (پیر) صبح غزہ کی پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر حملہ کیا،رپورٹ کے مطابق صہیونیوں نے جنوبی غزہ کی پٹی میں واقع خان یونس کے مشرق میں حماس کی فوجی ونگ عزالدین القسام بریگیڈس کی متعدد چوکیوں کو نشانہ بنایا،تاہم صہیونیوں کے اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور صہیونی حکومت نے ابھی تک اس کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ تل ابیب کی طرف سے جنگ بندی کے سابقہ معاہدوں کی خلاف ورزی اور مسلسل حملوں کے بعد فلسطینی مزاحمت نے تقریبا دو ہفتوں سے ایک بار پھر مقبوضہ فلسطین میں آتشین غبارےبھیجنا شروع کیے ہیں جس کے جواب میں صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا ہے، صیہونی حکومت نے ماہی گیری کا دائرہ کم کرنے اور غزہ کی پٹی میں سامان کے داخلے جیسے سخت اقدامات بھی کیے ہیں،تاہم مزاحمتی تحریک کا کہنا ہے کہ کہ وہ صیہونیوں کی ہر قسم کی جارحیت کا دنداں شکن جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہے اور صیہونیوں کی اس بات سے خوف ہے جس کی بنا پر وہ مزاحمتی تحریک کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ادھر صیہونی فلسطینیوں پر ہر طرح کا ظلم روا رکھے ہوئے ہے اور دوسری جانب عرب ممالک اس غیر قانونی ریاست کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے لیے ایک دوسرے سے مسابقہ دے ہیں جس میں متحدہ عرب امارات نے بازی مارتے ہوئے صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ بھی کر لیا ہے اور اب سعودی عرب ، مصر اور بحرین جیسے ممالک لائن میں لگے ہوئے ہیں کہ کب موقع ملے جو امت مسلمہ اور فلسطینیوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپیں۔
صہیونیوں فوجی درندوں کا غزہ پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر حملہ
صہیونیوں نے غزہ کی پٹی میں حماس کے فوجی ونگ کے القسام بریگیڈ سے وابستہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

wilayat.com/p/4206
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین