Code : 4354 2 Hit

صیہونیوں کے ہاتھوں کینسر میں مبتلا فلسیطنی شہری گرفتار

صہیونی دہشتگرد فوجیوں نے کینسر کے مرض میں مبتلا ایک فلسطینی نوجوان کو گرفتار کیا۔

ولایت پورٹل:القدس العربی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق القدس العربی کے مطابق فلسطینی قیدیوں کی نگراں کمیٹی کے سربراہ "عبد الناصر فروانیہ" نے اعلان کیا کہ صہیونی حکومت نے ایک 35 سالہ فلسطینی کو گرفتار کیا ہے جو کینسر میں مبتلا تھا، انہوں نے مزید کہاکہ اس نوجوان فلسطینی کو صہیونی عسکریت پسندوں نے شمالی غزہ کی پٹی میں بیت ہانون میں اسپتال جاتے ہوئے حراست میں لیا ہے۔
فرونیہ نے بتایا کہ یہ فلسطینی نوجوان مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے کینسر کا علاج کرانے کے لیے جارہا تھا جب اسے صہیونی عسکریت پسندوں نے گرفتار کرلیا۔
انہوں نے کہا کہ  اس فلسطینی شہری کو صہیونی فورسز نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ غزہ کے شمال میں بیت ہانون سے گذر کر مقبوضہ شہر یروشلم کے اسپتال پہنچنے کی کوشش کر رہا تھا۔
اسرائیلی فوج کی اس کارروائی نے ایک بار پھر یہ ظاہر کیا کہ غاصبین فلسطینی شہریوں کی صورتحال کو نظرانداز کرتے ہوئے انھیں بغیر کسی الزام کے حراست میں لے رہے ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین