ولایت پورٹل:الرسالہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی افواج نے آج (پیر) مغربی کنارے میں واقع اریحا علاقہ پر حملہ کیا اور 59 سالہ حماس کے رہنما شاکر عمارہ کو گرفتار کرلیا۔
شاکر عمارہ کی اہلیہ نے کہا کہ شاکر نے اسرائیلی جیلوں میں دس سال سے زیادہ کا عرصہ گزارا ، ان میں سے بیشتر انتظامی نظربندی (غیر مقدمے کی نظربندی) میں تھے۔
اس کے بعد اسرائیلی فوجی دستوں نے مغربی پٹی کے دوسرے علاقوں مثلا یتا ، التوت ،عیساویه اورطولکرم پر حملہ کیا اور چھ دیگر فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔
ان دنوں مغربی کنارے میں مزاحمت دیکھنے میں آرہی ہے جب صہیونی حکومت نے اس کے مزید حصوں پر قبضہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
حال ہی میں ایک صیہونی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ 2020 کے آغاز سے ، مغربی پٹی میں سرد اور گرم ہتھیاروں ، کار کے نیچے کچلنے یا پتھر پھینکنے کے ذریعے 10 مزاحمتی کاروائیاں کی گئیں ہیں۔
صیہونیوں کے ہاتھوں مغربی پٹی میں حماس کے ایک رہنما گرفتار
صہیونی فوجی دہشت گردوں نے مغربی پٹی کے مختلف حصوں میں حملہ کرکے حماس کے ایک سینئر ممبر اور متعدداراکین کو گرفتار کرلیا۔

wilayat.com/p/3499
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین