Code : 3074 15 Hit

صیہونی صدی ڈیل کے نتائج سے نمٹنے کی تیاریوں میں مصروف

صہیونی سکیورٹی فورسز صدی ڈیل کے نتائج سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال سے نمٹنے وسیع پیمانہ پر تیار ی کررہی ہیں۔

ولایت پورٹل:صہیونی اخبار ہاریٹز کی رپورٹ کے مطابق صہیونی سکیورٹی فورسز نام نہادصدی ڈیلکے منصوبے پر عمل درآمد کے بعد بڑھتی ہوئی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیاری کر رہی ہیں۔
یادرہے کہ امریکی حکومت کی جانب سے مسلط کردہ صدی ڈیل نامی منصوبہ جس کو ٹرمپ فلسطینیوں اور قابض صیہونی حکومت کے درمیان امن معاہدہ کا نام دیتے ہیں۔
اس منصوبے کے مطابق  اسرائیلی حکومت فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن کے سابقہ وعدوں اور سکیورٹی کونسل کی قراردادوں  سے کئی گنا زیادہ مراعات جس میں مقبوضہ علاقوں کے کئی حصوں کا الحاق بھی شامل ہے،  کے بدلے آزاد فلسطینی ریاست تشکیل دینے پر اتفاق کرتی ہے ، لیکن اس میں نہ قدس  دارالحکومت کا وجود ہے اور نہ ہی لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کی وطن واپسی کا نام ہے۔
صہیونی اخبار نے اس معاہدہ کے نتائج سے نمٹنے کے لیے  اسرائیلی فوج ، سکیورٹی ایجنسیوں ، پولیس اور اسرائیلی انٹیلیجنس (آئی ایس بی این) پر مشتمل وفد کے قیام کا ذکر کیا ہے۔
صہیونی اخبار نے بتایا ہے کہ یہ وفد صیہونی بستیوں پر حملے ، حفاظتی دیواریں عبور کرنے ، لبنان میں مقیم فلسطینیوں کی واپسی اور صیہونی اجتماعات میں مسلح تصادم سمیت ممکنہ منظرنامے کا مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
ہاریٹز کے مطابق صہیونی سکیورٹی اداروں کو شبہ ہے کہ تنازع کا اصل مرکز مقبوضہ شہر قدس ہوگا۔
اس سلسلے میں  یووال اسٹینز نے گذشتہ روز اعلان کیا تھا کہ صہیونی حکومت نے فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کا خاتمہ کرنے کے لئے غزہ  پٹی کو پوری طرح اپنے قبضہ میں لینے  کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
یادرہے کہ اس سے قبل  فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ صدی ڈیل  کا مقابلہ کرنے کے لئے تین جہتی منصوبے  پر عمل پیرا ہوں گے۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम