فلسطینیوں کی شہادت طلبانہ کاروائیوں سے صیہونیوں کی نیندیں حرام

 متعدد صیہونی حلقوں نے فلسطینیوں کی شہادت طلبانہ کارروائیوں کے جاری رہنے کے بارے میں خبردار کیا اور صیہونی حکومت کے وزیر اعظم اور سکیورٹی حکام کے درمیان خصوصی ملاقات کے انعقاد کا اعلان کیا۔

ولایت پورٹل:مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق صیہونی اخبار Yedioth Ahronoth کے ایک فوجی تجزیہ کار یوسی یہوش کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سکیورٹی تجزیہ کاروں نے فلسطینیوں کی شہادت طلبانہ کارروائیوں کے جاری رہنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے آپریشنز کی موجودہ لہر ابھی ختم نہیں ہوئی ہے جبکہ اسرائیلی سکیورٹی سروسز کا خیال ہے کہ آنے والے دنوں میں ایک نیا آپریشن ہوگا۔
دریں اثنا، Yedioth Ahronoth اخبار نے اتوار العاد میں کاروائی کرنے والوں کی وصیت کا ایک اقتباس شائع کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی کارروائی مسجد اقصیٰ کے خلاف جارحیت کے جواب میں ہے اور وہ القدس کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔
دوسری خبروں میں، اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ نفتالی بینیٹ اتوار کی شام فوجی اور سکیورٹی کمانڈروں کے ساتھ ایک میٹنگ کریں گے تاکہ سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلسطینی مجاہدین کی  شہادت طلبانہ کاروائیوں نے صیہونی حکام کی نیدیں حرام کر دی ہیں جبکہ صیہونی عوام کا بھی بھی فوجی اور سکیورٹی اداروں سے بھروسہ اٹھ چکا ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین