صہیونی جان بوجھ کر فلسطینیوں میں کورونا وائرس پھیلارہے ہیں:فلسطینی عہدہ دار

فلسطینی اتھارٹی کی وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صہیونی فوجی جان بوجھ کر فلسطینی عوام میں کورونا وائرس پھیلارہے ہیں۔

ولایت پورٹل:فلسطینی اتھارٹی کی وزارت داخلہ کے ترجمان  غسان نمر نے سعودی چینل الحدث کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی عسکریت پسند اور آباد کار جان بوجھ کر فلسطینیوں میں کورونا وائرس پھیلارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی فوجی اور آباد کار فلسطینیوں میں پریشانی اور تناؤ پیدا کرنے کے عادی ہیں اور اسی وجہ سے وہ فلسطینیوں میں وائرس پھیلانے کے لئے کوشاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم ، جو ان معاملات کا انچارج ہیں ، نے اس بحران سے نمٹنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جوفلسطینی کونسل وغیرہ کے ذریعہ اس طرح کی مجرمانہ حرکتیں کرنے والے فوجیوں اور آباد کاروں کے خلاف شکایت درج کر رہی ہے۔
نمر نے  اس طرح کے سلوک غیر انسانی  قرار دیتے ہوئے کہا  کہ فلسطینی عوامی اور شہر کی دفاعی کمیٹیاں صہیونیوں کے رفت وآمد والے علاقوں کی صفائی اور وہاں سے جراثیم کشی کررہے ہیں۔
یادرہے کہ فلسطین کی وزارت صحت نے گذشتہ روز کورونا وائرس کے سات نئے کیسوں کے اندراج کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ اب تک اس وبا میں متبلا ہونے والے اراد کی تعداد115 تک پہنچ چکی ہے۔

1
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین