Code : 3556 6 Hit

صیہونیوں پر ہمیشہ سید حسن نصراللہ کا خوف طاری رہتا ہے: رای الیوم

صہیونی حکومت کے سکیورٹی اور فوجی حلقوں کے تازہ ترین اندازے سے ظاہر ہوتا ہے کہ صہیونی حزب اللہ اور اس کے سکریٹری جنرل سے شدیدخوفزدہ ہیں۔

ولایت پورٹل:انٹر ریجنل اخبار رای الیوم نے صیہونیوں کی جانب سے حزب اللہ کے سکریرٹری جنرل سید حسن نصراللہ کے خلاف رجز خوانی  اس تنظیم کے سربراہ سے ان کے خوفزدہ ہونے کی علامت ہے۔
اخبار نے مزید لکھا ہے کہ حزب اللہ ، خصوصا اس کے سکریٹری جنرل  سید حسن نصراللہ کے خلاف قابضین کی طرف سے چلائی جانے والی گھناؤنی نفسیاتی جنگ شروع کر رکھی ہے نیز صیہونی اعلی عہدہ دار ،سلامتی اور سیاسی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل جب بھی چاہے نصراللہ کو قتل کرسکتاہے۔
رپورٹ کے مطابق قابض فوج میں ایک اعلی عہدے دار جنرل نے کہا ہے کہ نصراللہ اسرائیل کے سخت ترین دشمن ہیں ۔
صہیونی جنرل نے دعویٰ کیاہے کہ اگر اسرائیل آنے والی محاذ آرائی میں نصراللہ کو قتل کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو اسرائیل کے چھٹے سال کے اسٹریٹجک جائزے کے مطابق ان کے سب سے زیادہ خطرناک حزب اللہ سے لڑنے کا رخ معین ہوجائے گا۔
رای الیوم نے لکھا ہے کہ اسرائیل کے مستشرق ایهود یعاری  جن کے تل ابیب میں سکیورٹی حلقوں سے مضبوط تعلقات ہیں ، نے زور دے کر کہا کہ لبنان کے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے نئی سرخ لکیریں طے کی ہیں جو جنگ کے قواعد کو معین کرتی ہیں اور ان  میں نشانہ بننے پر فوجی ردعمل کی دھمکی بھی شامل ہے۔
ایهود یعاری   کا کہنا ہےکہ اگر شام میں موجود حزب اللہ کی فوجوں اور ایرانی پاسداران انقلاب کے دستے کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر ردعمل ظاہر ہوگا۔
یعاری کاکہنا ہے کہ لبنانی سرزمین پر اسرائیلی فوج اور انٹیلیجنس کارروائیوں کی صورت میں حزب اللہ اور نصراللہ کی جانب سےسخت رد عمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔


 

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین