Code : 2425 30 Hit

صہیونیوں کو اسرائیلی پاسپورٹ پر متحدہ عرب امارات جانے کی اجازت

متحدہ عرب امارات اب تک کئی موقعوں پر صہیونیوں کو اسرائیلی پاسپورٹ پر اس ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے چکا ہے بلکہ ان کی میزبانی بھی کر چکا ہے ۔

ولایت پورٹل:ایک صہیونی اخبار نے لکھا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے ان صہیونی باشندوں کو جو ایکسپو 2020 نمائش میں شرکت کرنا چاہتے ہیں اجازت دی ہے کہ وہ اسرائیلی پاسپورٹ کے ساتھ اس ملک میں داخل ہوسکتے ہیں، یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات اب تک کئی موقعوں پر صہیونیوں کو اسرائیلی پاسپورٹ پر اس ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے چکا ہے بلکہ ان کی میزبانی بھی کر چکا ہے ،صہیونی اخبار Yadioth Aharonoth نے لکھا ہے اسرائیلیوں کی ایک آرزو اگلے سال پوری ہو جائے گی کہ ایک عرب ملک اپنے دروازوں کو صیہونی سیاحوں کے لیے کھول دے گا ، اخبار میں مزید لکھا ہے ہے ہے کہ ایکسپو  20 20 نمائش میں میں صہیونیوں کے لیے مخصوص جگہ ہے جہاں پر وہ اپنی  تازہ ترین مصنوعات پیش کریں گے ،ایکسپو بین الاقوامی نمائش ہر پانچ سال میں ایک بار ایک ملک میں منعقد ہوتی ہے جہاں پر دنیا کے ممالک اپنیی تازہ ترین مصنوعات کو پیش کرتے ہیں اور یہ چھ مہینے تک جاری رہتی ہے ، دو ہزار پندرہ میں یہ نمائش اٹلی کے شہر میلان میں منعقد ہوئی تھی اور 2025 میں میں جاپان کے شہر اکاسا میں منعقد ہوگی ،مذکورہ صہیونی اخبار نے نمائش کے بعض منتظمین کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے حکام کا کہنا ہے نمائش دیکھنے کے لیےآنے والے اسرائیلیوں کو اجازت ہے کہ وآزاد سے ساتھ امارات آسکیں بلکہ نمائش ختم ہونے کے  بعد امارات میں گھوم سکتے ہیں، اماراتی حکام نے مزید کہا کہ عمارات اور اسرائیل کے درمیان اسرائیلی پاسپورٹ پر صہیونی سیاحوں کو اس ملک میں آنے کی اجازت بھی زیرغور ہے ۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम