Code : 4655 6 Hit

صیہونیوں کو متحدہ عرب امارات آنے کے لیے ویزے کی بھی ضرورت نہیں

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے چار اہم معاہدوں پر اتفاق کرلیا ہے جن میں سے ایک معاہدے میں ایکدوسرے کے شہریوں کو ملک میں داخلے کے لیے ویزے سے استثنیٰ دیدیا گیا ہے۔

ولایت پورٹل:العربیہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے چار اہم معاہدوں پر اتفاق کرلیا ہے جن میں سے ایک معاہدے میں ایکدوسرے کے شہریوں کو ملک میں داخلے کے لیے ویزے سے استثنیٰ دیدیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات سے اسرائیل پہنچنے والے وفد نے غاصب صہیوینی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی، قبل ازیں اہم حکام سے ملاقاتوں میں 4 معاہدوں پر اتفاق کرلیا گیا تھا جس کے بعد اسرائيلی وزیراعظم نیتن یاہو نے معاہدے پر دستخط کردیئے۔
اس معاہدے کے بعد عرب دنیا میں اماراتی پہلے شہری بن جائیں گے جنہیں اسرائیل میں داخل ہونے کے لیے اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ عرب ممالک میں سے مصر نے 1979 اور اردن نے 1994 میں اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ کیا تھا جب کہ کئی برس بعد اب متحدہ عرب امارات اور بحرین نے بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم فلسطینیوں، اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ غداری کا عملی ثبوت دیا ہے، فلسطین نے بحرین اور متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات ختم کردیئے ہیں۔
مہر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین