Code : 4127 7 Hit

اپنی ہی بستی کو نشانہ بنا ڈالا؛صیہونیوں کی بوکھلاہٹ

صیہونی جنگی جہازوں نے غزہ پر حملہ کرنے کے بجائے غلطی سے اپنی ہی بستی کو نشانہ بنا ڈالا۔

ولایت پورٹل:صہیونی میڈیا نے آج (بدھ) کو اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے غزہ کے قریب اسرائیلی بستیوں پر غلطی سے بمباری کی، صہیونی حکومت کے 12 ویں چینل کے فوجی نمائندے "نیر ڈفوری" نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی پر فضائی حملوں کے بعد ، ایک ہیلی کاپٹر نے غلطی سے "ایشکول" کے علاقے میں واقع ایک قصبے پر راکٹ فائر کیا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ راکٹ پھٹا نہیں اور دھماکہ خیز مواد کے ماہرین اسے بے اثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اگر یہ راکٹ پھٹ گیا تو اسرائیلی قصبے کو بہت زیادہ نقصان پہنچے گا واضح رہے کہ بدھ کی صبح ایک اسرائیلی ہیلی کاپٹر نے جنوبی غزہ میں دو مقامات کو نشانہ بنایا، میڈیا رپورٹس کے مطابق ، ہیلی کاپٹر نے غزہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب رفح شہر میں ایک علاقہ پر میزائل داغا  اور ایک اور میزائل نے اسی علاقے میں مزاحمتی مشاہدے کی چوکی کو نشانہ بنایا۔
یادرہے کہ صیہونی مزاحمتی تحریک سے اس قدر خوف زدہ ہیں اور حماس کے میزائلوں سے ان میں اتنا زیادہ ہراس پایا جاتا ہے کہ ان کے لیے اپنی بستیوں اور فلسطینی علاقوں میں فرق کرنا بھی  مشکل ہوجاتا ہے ،فلسطینی علاقہ سمجھ کر اپنی بستی کو نشانہ بناتے ہیں بعد میں کہتے ہیں کہ غلطی سے ہو گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونی آئے دن  فلسطینی علاقوں کو بلااشتعال نشانہ بناتے رہتے ہیں اور عالمی برادری کو پرواہ تک نہیں ہوتی انھیں اگر فکر ہوتی بھی ہے تو اسلامی مزاحمتی تحریک کے میزائلوں  خاص کر حماس کی جوابی کاروائی کی ہوتی ہے،اگر غزہ سے ایک میزائل بھی صیہونی بستیوں کی طرف مارا جاتا ہے تو ہر مغربی ملک میں شور ہوجاتا ہے لیکن غزہ پر صیہونی بمباری کے سلسلہ میں کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین